وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے تنخواہوں اور پینشن میں 35 فیصد اور 17.5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے اور ان دونوں حصوں پر سیاسی حکومت
موجود ہے۔ اور انہوں نے آنے والے مہینوں میں الیکشن میں جانا ہے۔ اور عوام کا سامنا کرنا ہے اس لئے انہوں نے سرکاری ملازمین کو اچھا ریلیف
فراہم کیا ہے.اب دیکھنا یہ ہے کہ بلوچستان پنجاب اور خیبر پختون خواہ تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کرتے ہے۔
بلوچستان میں سیاسی حکومت ہے اور امید ہے کہ وہاں کی حکوت بھی وفاقی اور سندھ حکومت کی طرح تنخواہوں اور پینشن میں 35 فیصد اور 17.5
فیصد اضافہ کریں گے۔ مگر پنجاب اور خیبر پختون خواہ کا معاملہ مختلف ہے۔ پنجاب اور خیبر پختون خواہ پاکستان کے بڑے صوبہ ہیں اور وہاں کے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ نگران حکومت نے کرنا ہے۔
زرائع کے مطابق ابھی تک کوئی بھی خبر سامنے نہیں آئی کہ نگران حکومت کتنی تنخواہوں میں اضافہ کرتی ہے۔ اور اس حوالے سے سرکاری
ملازمین کی نظریں اب نگران حکومت کی جانب لگی ہیں۔ سرکاری ملازمین امید کرتے ہیں کہ وفاقی اور سندھ حکومت کو سامنے رکھتے ہوئے
باقی صوبے جہاں نگران حکومتیں ہیں وہاں بھی 35 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خواہ کا بجٹ 14 جون اور پنجاب کا بجٹ 19جون کو پیش کیا جائے گا۔ اور یہ بجٹ 4 ماہ کے لئے پیش کیا جائے
گا کیونکہ اکتوبر میں انتخابات متوقع ہیں۔ اسمبلیوں کی عدم مو جودگی کے باعث بجٹ کو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا۔ اور بلوچستان کی اسمبلی میں
بارہ جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
0 Comments