Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

آئی فون رکھنے والوں کو فوری آپریٹنگ سسٹم اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

Theurduclub.com Apple Iphone Hacked

اگر آپ ایپل آئن فون استعمال کر رہے ہیں تو یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔

ایپل آئی فون اپنی کارکردگی اور حفاظتی معیار کے باعث دنیا بھر میں مقبول سمجھے جاتے ہیں اورلوگ اپنے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ اور معیار کی خاطر ایپل کی

 مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔ 

مگرایپل صارفین ہوشیار ہو جائیں! ڈیجیٹل واچ ڈاگ گروپ سٹیزن لیب کے محققین نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ انہیں اسرائیلی فرم  این ایس او 

سے منسلک اسپائی ویئر کا پتہ چلا جس نے ایپل کے آلات میں ایک نئی دریافت شدہ خامی کا فائدہ اٹھاتے  ہوئے حفاظتی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

 
سٹیزن لیب کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں مقیم سول سوسائٹی گروپ کے ایک ملازم کے ایپل ڈیوائس کا معائنہ کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ

 ڈیوائس پیگاسس وائرس سے متاثر ہے جو کہ موبائل سے ذاتی معلومات چرانے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ تاہم، سٹیزن لیب نے تنظیم یا متاثرہ

 شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی۔

ڈیجیٹل واچ ڈاگ کے مطابق، بگ نےآئی فون کے  سب سے جدید ورژن چلانے والے آئی فونز جن پر
 iOS (16.6) جدید ترین آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ انکو بھی متاثر کیا ہے۔

 سٹیزن لیب کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو دیکھنے کے بعد، ایپل نے اپنی مصنوعات کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کیا۔ایپل کے نمائندے نے

 مزید بات کرنے سے انکار کر دیا، اور سٹیزن لیب نے صارفین کو اپنے گیجٹس کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس لئے ایپل آئی فون استعمال کرنے والوں سے گذارش ہے کہ آج ہی اپنا موبائل اپڈیٹ کر لیں اور کسی بھی نقصان سے خود کو محفوظ رکھیں۔

Post a Comment

0 Comments