سردیوں کی ایک دوپہر تھی۔ نادیہ آفس میں اپنے کام میں مصروف تھی کہ ڈلیوری بوائے اسکے لئے ایک خوبصورت پھولوں کا گلدستہ لے کر آیا۔ نادیہ نے گلدستہ وصول کیا اور اس نے گلدستے میں موجود پھولوں کی خوشبو کو محسوس کیا۔ گلدستے میںاسے ایک مختصرتحریری نوٹ ملا۔ خوبصورت حروف میں لکھا تھا
میری تم سے محبت اس دن تک رہے گی جب تک اس گلدستے کا آخری پھول نہ مر جائے۔
یہ نوٹ اس کے شوہر کا تھا جو کسی کاروباری دورے پر گیا ہوا تھا۔ نادیہ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس پیغام کا کیا مطلب ہے ، وہ شام کو گھر گئی اور پھولوں کو گلدان میں لگا دیا۔ ایک کے بعد ایک دن، پھول مرجھانا شروع ہوگئے اور انکی خوبصورتی کم ہوتی گئی اور یہاں تک کہ ایک پھول کے سوا سب مرجھا کر مر گئے ۔ یہ وہ دن تھا جب نادیہ کو معلوم ہوا کہ گلدستے میں ایک مصنوعی پھول ہے جو ہمیشہ رہے گا۔ اسکے شوہر کی محبت کی طرح
0 Comments