Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

بچوں کو پیسے کمانا کیسے سکھائیں؟

 

 آپ سب سے ایک سوال ہے کہ

آپ سب نےاپنی زندگی کی پہلی کمائی کس عمر میں کی۔ یقین مانیں آپ میں سے نناوے فیصد افراد کا جواب  بیس سال کی عمر کے بعد ہو گا۔ یہ ہماری سوسائٹی کا المیہ ہے کہ بچے سولہ سال تک سکول کالج او ریونیورسٹی میں  رٹے لگا لگا کر نمبر لینے کے چکر میں ہلکان ہو رہے ہوتے ہیں اور انہیں زندگی کے اصل رنگ اور جدوجہد سے روشناس نہیں کرایا جاتا اور جب وہ پڑھائی مکمل کر کے باہر نکلتے ہیں تو روزی روٹی کمانے کے لئے زہنی اور جسمانی طور پر تیار نہیں ہوتے اور اس کی وجہ سے بہت سے زہنی مسائل کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

 اس کے بر عکس اگر آپ یہی سوال امریکہ یا یورپ کے افراد سے کریں گے تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ ان لوگوں نے اپنے سکول کے دنوں سے ہی پیسہ کمانا شروع کر دیا تھا۔ امیر اور متمول گھرانے کے بچے بھی تعلیم کے دوران ریستوران اور سٹوز پر کام کرتے نظر آئیں گے اور تعلیمی ادارے بھی بچوں کو کام کرنے کی ترغیب اور سپورٹ کرتے ہیں اور شائید یہی وجہ ہے کہ وہ قومیں بہت ترقی یافتہ اور ہم سے آگے ہیں۔ ان معاشروں میں بچوں کو بچپن سے ہی  پیسے کی اہمیت اور محنت اور کام کی عادت ڈالی جاتی ہے اور جب تک وہ جوان ہوتے ہیں وہ محنت کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں ۔

 ایک بار امریکہ میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر سے ملاقات ہوئی۔ اس نے مجھ سے پوچھا آپکی نوجوان نسل اپنے اخراجات کیسے پورے کرتی ہے۔ میں نے جواب دیا والدین سپورٹ کرتے ہیں ۔ پروفیسر صاحب بولے اگر والدین نہ ہوں تو پھر کون سپورٹ کرتا۔ میں نے جواب دیا کوئی دادا چاچا ماما سپورٹ کرتا ہے کہ جب تک وہ پڑھ لکھ کر نوکری نہ کرلے۔ پروفیسر صاحب نے اس وقت ایک بات کی جو مجھے آج تک یاد ہے۔ انہو ں نے کہا جس نسل کو دوسروں کے آسرے پر زندہ رہنے کی عادت پڑ جائے تو وہ قوم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔


آئیں اس روایت کو ختم کریں اور آج سے ہی اپنے بچوں کو پیسے کمانے اور جمع کرنے اور کام کرنے کی تریبت کا آغاز کریں تاکہ آنے والے دنوں میں وہ آپکا سہارا اور ملک کی ترقی میں شامل ہو سکیں۔

بچوں کو پیسے اور مالی ذمہ داری کے بارے میں سکھانا ان کی مستقبل کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔ تاہم، حساسیت اور عمر کے لحاظ سے مناسب سرگرمیوں کے ساتھ اس موضوع سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔ پیسے کے بارے میں سیکھنے اور ممکنہ طور پر کچھ کمانے کے لیے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں کچھ تجاویز ہیں

بیٹیوں کو پیسے کمانا سکھائیں

لڑکیاں ہماری سوسائٹی کا سب سے اہم حصہ ہیں پر والدین انکو شہزادی بنا کر ہمیشہ کے لئے دوسروں پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور مالی طور پر غیر مستحکم اور دوسروں پر انحصار کرنے کی وجہ سے وہ ہمیشہ محکوم اور مشکل زندگی گزارتی ہیں۔ خدارا بیٹیوں کو کام کرنے کی تربیت دیں انکو اعتماد دیں اور یقین مانیں جب وہ خودمختار ہونگی تو اپنی زندگی اور اسکے فیصلے بہتر انداز میں لینے کے قابل ہونگی۔

 ماہانہ جیب خرچ

سب والدین بچوں کوروزانہ کی بنیادپر جیب خرچ دیتے ہیں کوشش کریں کہ انکو روزانہ کی بجائے ۔انہیں ماہانہ جیب خرچ دیں ۔ ایسا کرنے سے انکو بجٹ بنانے اور پیسے کو درست طریقے سے  استعمال کرنے کا اور پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہوگا اور وہ بچت کی طرف راغب ہونگے۔

     کام کاج

          گھر کے کاموں اور مختلف ٹاسک کی تکمیل کے لئے چھوٹے چھوٹے انعامات رکھیں ایسا کرنے سے ان میں کام کرنے کا شوق اور پیسے کی اہمیت پیدا ہوگی۔

     کاروباری منصوبے
         بچوں کی کاروبار  سے متعق حوصلہ افزائی کریں اور ان سے مختلف کاروباری آئڈیاز پر بات کریں اور مختلف کامیاب کاروباری شخصیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں۔

     بچت  کی ترتیب

         بچوں کو بچت کی اہمیت سکھائیں۔ اور اسکی عادت ڈالیں ۔ بچوں کو بچت کی عادت ڈالنا ایک اہم کام ہے۔ یہ بچوں کو مالی طور پر ذمہ دار بننے میں مدد کر سکتا ہے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کر سکتا ہے۔


     تعلیم اور ہنر

        بچوں کو ہنر سکھانا ایک اہم کام ہے۔ یہ بچوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے، ان کی شخصیت کو فروغ دینے، اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

یہاں کچھ تجاویز ہیں کہ آپ اپنے بچے کو ہنر سکھانے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں۔ بچے کو ہنر سکھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اس کی دلچسپیوں کو تلاش کریں۔ اگر آپ کا بچہ موسیقی میں دلچسپی رکھتا ہے، تو اسے موسیقی کی کلاسیں لینے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ اگر آپ کا بچہ فنون میں دلچسپی رکھتا ہے، تو اسے آرٹ کلاسیں لےنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔ بچے کو ہنر سکھانے کا ایک اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے عملی تجربہ فراہم کریں۔ آپ اسے گھر پر یا کسی مقامی مرکز میں ہنر کی کلاسیں لے سکتے ہیں۔ آپ اسے کسی ہنر مند شخص کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی دے سکتے ہیں۔   بچے کو ہنر سکھانے کا ایک اہم حصہ اسے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جب آپ کا بچہ کچھ نیا سیکھتا ہے، تو اس کی تعریف کریں۔ اسے بتائیں کہ آپ اس کی محنت سے متاثر ہیں۔

     آن لائن پلیٹ فارمز

         بچے موبائل اور لیپ ٹاپ بہت شوق سے استعمال کرتے ہیں۔ انہیں آن لائن ارننگ کے بارے میں بتائیں اور انکو ایسی ویب سائٹس اور یو ٹیوب چینلز سے متعارف کروائیں جو فری لانسنگ سکھاتی ہیں ۔ ایسا کرنے سے انکی بنیا مظبوط ہوگی اور کم عمری میں ہی وہ اپنے لئے پیسے کمانے کے قابل ہو جائیں گے۔

       فلاحی کام

         بچوں کو فلاحی اور سماجی اور کمیونٹی سروس میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔ اس سے انہیں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کی ترغیب ملے گی۔

     مالی خواندگی کے کھیل

         تعلیمی گیمز یا ایپس کا استعمال کریں جو مالی خواندگی کو تفریحی اور انٹرایکٹو طریقے سے سکھائیں۔

     سیونگ اکاؤنٹ کھولیں

         آج کل بہت سے بنک بچوں کے سیونگ اکاونٹ کھول رہے ہیں ۔ بچوں کا اکاونٹ کھلوائیں اور بنک کے معاملات سمجھنے میں  ان کی مدد کریں۔ ان کے پیسے کو وقت کے ساتھ بڑھتے دیکھنا ایک طاقتور سبق ہو سکتا ہے۔


بچے کی عمر اور پختگی کی سطح کی بنیاد پر ان تجاویز کو اپنانا یاد رکھیں۔ مقصد نہ صرف پیسہ کمانے میں ان کی مدد کرنا ہے بلکہ اچھی مالی عادات اور پیسے کے بارے میں صحت مند رویہ پیدا کرنا بھی ہے۔ مزید برآں، ہمیشہ حفاظت اور نگرانی کو ترجیح دیں، خاص طور پر جب بات آن لائن سرگرمیوں یا کاروباری منصوبوں کی ہو۔ 

Post a Comment

0 Comments