Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نیت شوق بھر نہ جائے کہیں ۔ تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں ۔ آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد ۔ آج کا دن گزر نہ جائے کہیں


www.theurduclub.com  niyat e shoq lyrics

niyat e shauq lyrics

نیت شوق بھر نہ جائے کہیں

تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں


آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد

آج کا دن گزر نہ جائے کہیں


نہ ملا کر اداس لوگوں سے

حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں


آرزو ہے کہ تو یہاں آئے

اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں


جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں

رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں


آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ

پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
 
 
nasir kazmi poetry



Post a Comment

0 Comments