Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

2024 تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

theurduclub.com income tax 2024

پاکسان میں تنخواہ دار طبقے کےلئے ٹیکس کے  نئے سلیب کیا ہیں؟

یکم جولائی 2024 سے شروع ہونے والے مالی سال کے بجٹ میں  ٹیکس کے کل  سات سلیب ہیں:

  • پہلا سلیب: تنخواہ چھ لاکھ روپے سالانہ
  • دوسرا سلیب: تنخواہ چھ لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ
  • تیسرا سلیب: تنخواہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ (یہ سلیب رواں مالی سال میں 12-24 لاکھ تھا)
  • چوتھا سلیب: تنخواہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ (یہ سلیب رواں مالی سال میں 24-36 لاکھ تھا)
  • پانچواں سلیب: تنخواہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ (یہ سلیب رواں مالی سال میں 36-60 لاکھ تھا)
  • چھٹا سلیب: تنخواہ 41 لاکھ سے زیادہ (یہ سلیب رواں مالی سال میں 60 لاکھ سے زیادہ تنخواہ والے افراد کے لیے تھا)
  • ساتواں سلیب: تنخواہ ایک کروڑ سالانہ

تنخواہوں پر ٹیکس کے نئے ریٹس کیا ہیں؟

تنخواہوں کے نئے سلیب کا جائزہ لینے کے بعد آئیے جانتے ہیں کہ نئے ریٹس کیا ہیں۔ اس سال پانچ سلیبز کے ریٹس میں تبدیلی تجویز کی گئی ہے۔

  • پہلے سلیب میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی تنخواہ چھ لاکھ روپے سالانہ ہے اور ان پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔
  • دوسرا سلیب ایسے افراد کا ہے، جن کی سالانہ آمدن چھ لاکھ سے زیادہ مگر 12 لاکھ تک ہے۔ ایسے افراد کو چھ لاکھ سے زیادہ آمدن پر پانچ فیصد ٹیکس دینا ہو گا۔ (یہ رواں مالی سال میں ڈھائی فیصد تھا)
  • تیسرا سلیب سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ کی آمدن والے افراد کے لیے ہے۔ ان کے لیے 30 ہزار فکسڈ ٹیکس ہو گا جبکہ اس کے علاوہ 12 لاکھ سے زائد کی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔ (یہ رواں مالی سال میں 15 ہزار فکسڈ اور 12 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 12.5 فیصد تھا)
  • چوتھا سلیب ان افراد کے لیے ہے جن کی سالانہ تنخواہ 22 لاکھ سے زیادہ اور 32 لاکھ تک ہے۔ انھیں سالانہ ایک لاکھ 80 ہزار فکسڈ اور 22 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 25 فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ (یہ رواں مالی سال میں ایک لاکھ 65 ہزار فکسڈ اور 24 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 22.5 فیصد تھا)
  • پانچواں سلیب 32 لاکھ سے 41 لاکھ کی سالانہ آمدن والے افراد کے لیے ہے، جنھیں چار لاکھ 30 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 32 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ (یہ پہلے چار لاکھ 35 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 36 لاکھ سے زیادہ آمدن پر 27.5 فیصد تھا)
  • چھٹا سلیب 41 لاکھ سے زائد آمدنی والے تنخواہ دار طبقے پر سات لاکھ فکسڈ انکم ٹیکس اور 41 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔ (یہ پہلے دس لاکھ 95 ہزار فکسڈ اور 60 لاکھ سے زائد آمدن پر 35 فیصد تھا)
  • ساتویں سلیب میں ایسے افراد یا ایسوسی ایشن آف پرسنز ہیں جن کی سالانہ آمدن ایک کروڑ ہو۔ انھیں 45 فیصد نارمل ٹیکس کے علاوہ دس فیصد سر چارج بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ان کی آمدن پر یہ 10 فیصد سرچارج سال کے آخر پر وصول کیا جائے گا۔

 

 پاکستان انکم ٹیکس کیکلولیٹ کیسے کریں۔

اپنی تنخواہ پر ٹیکس کلیکولیٹ کرنے کے لئے لنک پر کلک کریں۔


how to calculate income tax on pay

how to calculate income tax on salary

monthly income tax on salary 2024

monthly income tax on pay

Pakistan income tax slabs 2024

Pakistan Income tax slabs 2023

Income tax slab 

how to calculate income tax 

Pakistan income tax calculator


Post a Comment

0 Comments