Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب میں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی

 Free Wifi in punjab pakistan


 آج کے دور میں انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک اپنے شہروں میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کرتے ہیں جن میں امریکہ بھارت اور چین شامل ہیں۔ انٹرنیٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئےوزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں عوام اور طلبا کے لئے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہےاور پائلٹ پریجکٹ کے تحت کچھ شہروں میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی گئی ہے  جس سے لاکھوں شہریوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی مفت وائی وائی سروس کی فراہمی۔ وزیراعلیٰ  مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف ننکانہ صاحب میں 25 ہزار شہری سہولت سے مستفید ہوں گے۔،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی ”وزیراعلیٰ مریم نواز فری وائی فائی“ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ مفت وائی فائی سروس فیز ون میں ننکانہ صاحب میں پانچ مقامات پر کام کر رہی ہے۔ ان مقامات میں مسجد چوک، تحصیل موڑ چوک، کچہری پھاٹک، ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سروس سے 25 ہزار سے زائد شہری مستفید ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ چار ہفتوں میں ننکانہ صاحب کے شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی فری وائی فائی سروس سے 250 جی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں 50 لاکھ سے زائد شہریوں کا مفت انٹرنیٹ سروس کا استعمال اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو لاہور میں مزید 250 مقامات پر مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں 10 مقامات پر عوام کے لیے سیف سٹی فری وائی فائی سروس دستیاب ہے جس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، ویمن کالج، نیو بس ٹرمینل، ریلوے سٹیشن، ماڈل بازار، ڈی سی آفس، نیشنل بینک چوک اور دیگر مقامات شامل ہیں۔  انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر سروس شروع کی جائے تاکہ شہری فائدہ اٹھا سکی گے۔


 

Post a Comment

0 Comments