پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور انکے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پرفیض حمیدکے خلاف ٹاپ سٹی ہاوسنگ سکیم کی انکوائری شروع کی گئ اور فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔ لہذا انکے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت انضباطی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
0 Comments