نام گم جائے گا
چہرہ یہ بدل جائے گا
میری آواز ھی پہچان ھے
گر یاد رھے۔
وقت کے ستم کم حسیں نہیں
آج ھیں یہاں کل کہیں نہیں
وقت سے پرے اگر مل گئے کہیں
میری آواز ھی پہچان ھے
.
جو گزر گئی کل کی بات تھی
عمر تو نہیں ایک رات تھی
رات کا سرا اگر پھر ملے کہیں
میری آواز ھی پہچان ھے
.
دن ڈھلے جہاں رات پاس ھو
زندگی کی لَو اونچی کر چلو
یاد آئے گر کبھی جی اداس ھو
میری آواز ھی پہچان ھے
.
گر یاد رھے
.......
گُلزار
مزید شعراء کا کلام بھی پڑھیں
احمد فراز | ناصر کاظمی | پروین شاکر | جون ایلیا |
حبیب جالب | احمد ندیم قاسمی | گلزار | وصی شاہ |
محسن نقوی | منیر نیازی | انور مسعود | ابن انشاء |
0 Comments