پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے اولمپئین ارشد ندیم پر اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے پر انعامات کی بارش ہورہی ہے۔ اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کئی نامور شخصیات نے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔
ارشد ندیم آج رات 1 بجے واپس پہنچیں گے جبکہ ان کے آنے سے قبل ہی ان کے لئے انعامات کی برسات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طرف سے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے جب کہ حکومت سندھ نے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔

سکھر کے میئر اور گورنر سندھ اداکار علی ظفرا اور کرکٹر احمد شہزاد کے علاوہ بہت سے لوگوں نے انعامات کا اعلان کر رکھا ہے۔ اولپمک ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی ارشد ندیم کو پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔
ایف بی آر کے قوانین کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس لاگوں ہوتا ہے اور اگر ارشد ندیم فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی انعامی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

0 Comments