Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انجلینا جولی نے شہد کی مکھیوں کے ساتھ کیسے وقت گذارا؟



اٹھارہ منٹوں تک شہد کی مکھیوں میں گھرے رہنا آسان نہیں.

تصور کیجیے کہ ڈھیر ساری شہد کی مکھیاں آپ کے چہرے اور جسم پر گھوم رہی ھوں اور وہ کسی بھی لمحے آپکو کاٹ سکتی ہیں تو کیا آپ ایسا رسک لیں گے؟

ایسا رسک ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ انجلینا جولی نے لیا۔ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ شہد کی مکھیوں کی ماحول میں اہمیت کو اجاگر کرنا چاھتی تھیں.انہوں نے نیشنل جیوگرافک چینل کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا تھا جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ڈھیروں شہد کی مکھیاں انکے جسم پر بیٹھی ہیں. یہ فوٹو شوٹ شہد کی مکھیوں اور انکے محافظوں کے لیے ایک طرح کا خراج تحسین بھی تھا جو کہ مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا گیا.

جولی اٹھارہ منٹس تک مکھیوں کے بیچ بالکل ساکت بیٹھی رہیں. انہوں نے اس فوٹو شوٹ کو کرنے سے قبل تین دن تک غسل بھی نہیں کیا کیونکہ انکا کہنا تھا کہ باڈی سپرے اور پرفیومز شہد کی مکھیوں کے لیے بالکل اجنبی ہیں. انسانی جسم کی قدرتی بو کو وہ سمجھتی ہیں اس لیے بنا کوئی پراڈکٹ استعمال کیے اور نہائے انہوں تین دنوں تک اس فوٹو شوٹ کی تیاری کی. اٹھارہ منٹوں کی اس مدت میں جولی کو کسی مکھی نے ڈنگ نہیں مارا اور وہ بالکل محفوظ رہیں
.

Post a Comment

0 Comments