Dania shah age, Dania shah second husband, who is Dania shah, dania shah case
کبھی کبھی انسان زندگی میں ایسے فیصلے کر بیٹھتا ہے جس میں اسکی نیت تو صاف ہوتی ہے پر اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑتی ہے اور شائید ڈاکٹر عامر لیاقت نے یہ قیمت چکائی ہے۔ ہانیہ شاہ سے شادی کا فیصلہ انکے کیریئر شہرت اور آخر کار انکی زندگی کو نگل گیا۔
آنجہانی ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ نے شہزاد حکیم سے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
ٹک ٹاک ویڈیو میں شاہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے ہیں اور انہیں ایک ساتھی (محرم) کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک ایسے آدمی کی ضرورت تھی جو ہر جگہ میرا ساتھ دے سکے۔ دانیہ نے مزید کہا کہ اسی دوران شہزاد نے مجھے شادی کا پروپوزل بھیجا اور میں نے بہت سوچا اور پھر شادی کی۔
ایک الگ ویڈیو میں شہزاد نے دانیہ شاہ کا اپنے دوستوں سے تعارف کرایا، ان لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے جو ان کی شادی کی صداقت پر شک کرتے تھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ واقعی دو چار ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہ کو 2022 میں اپنے مرحوم شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کی فحش ویڈیو بنانے اور پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
0 Comments