dil dharakne ka sabab yad aya
wo teri yad thi ab yad aya
ناصر کاظمی کی شاعری💗 ناصر کاظمی کی غزلیں💓ناصر کاظمی کی سوانحہ حیات💓 امتحان پر شاعری💓 تنھائی پر شاعری💓 عشق پر شاعری💓رونے پر شاعری💓 آنسو پر شاعری💓 بے وفائی پر شاعری 💓 یاد پر شاعری
ںاصر کاظمی کی مشہور غزل
🌹🌹🌹
ناصر کاظمی ایک شاندار شاعر تھے اور اپنے الفاظ سے محبت اور عشق کے جذبوں میں جان ڈال دیتے تھے۔ یہ غزل ناصر کاظمی کی شہرہ آفاق غزل ہے جو ملکہ ترنم نور جہاں نے گائی تھی اور انہوں نے اس غزل کے ایک ایک لفظ میں جان ڈال دی تھی۔
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تری یاد تھی اب یاد آیا
آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مصیبت میں عجب یاد آیا
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمان وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا
پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
حال دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ
ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا
💚💚💚
0 Comments