انڈس موٹر کمپنی نے بدھ کو پورٹ قاسم اتھارٹی میں کمپنی کی مینوفیکچرنگ سہولت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیوں کی برآمد کے سنگ میل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سے ٹویوٹا گاڑیاں اب بیرون ملک برآمد ہو رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق بر آمد ہونے والی گاڑیوں میں ٹویوٹا فارچیونر، ہیلکس اور کرولا کراس ماڈلز کو برآمد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے اس کامیابی کا سہرا سابق چیئرمین علی سلیمان حبیب کے وژن کو قرار دیا۔ علی حبیب نے کہا کہ انکا خواب تھا کہ پپاکستان گاڑیاں ایکسپورٹ کرے اور آج انکا وہ خواب اب حقیقت بن چکا ہے،
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا، "ہمیں پاکستان کی معروف کار بنانے والی کمپنی انڈس موٹرکو کاریں ایکسپورٹ کرتا دیکھ کر بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2021-26 پالیسی کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ پرزوں اور گاڑیوں کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو سیکٹر کو فروغ دینا ہے۔
1 Comments
MashaAllah.a great news indeed
ReplyDelete