Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے لئے خصوصی ریلیف کا فیصلہ. ٹیکس سلیبس میں تبدیلی کا فیصلہ

 

 Govt.Announced Special tax relief to salaried persons.Tax relief for salaried class today


حکومت پاکستان تنخواہ دار عوام کی مشکلات کے پیش نظر  تنخواہ دار طبقے کیلئے خصوصی ریلیف پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو اس حوالے سے  خصوصی ہدایات دی  ہیں۔

 ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے فنڈنگ ترقیاتی بجٹ سے لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس ریلیف پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

کم تنخواہ والے سلیب کو 40 ارب روپے کا ریلیف دیے جانے کی تیاریاں ہیں۔

 

Post a Comment

1 Comments