پاکستان میں آج انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ ہے اور اس سال بتیس لاکھ سے زائد صارفین نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروا دی ہے ۔ صارفین کی سہولت کے پیش نظر ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں چودہ اکتوبر تک توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ہمارا قومی فریضہ ہے اور ایف بی آر کے دفاتر آج رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ صارفین اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکیں۔
0 Comments