پاکستان میں سموگ کا مسئلہ ہر سال موسم سرما میں شدت اختیار کر لیتا ہے، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنا اور دیگر پابندیاں لگانا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ سموگ نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہے بلکہ یہ معاشی سرگرمیوں اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کرتی ہے۔
سموگ کیا ہے؟
سموگ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جو دھوئیں، دھند اور مختلف ذرات کے ملاپ سے بنتی ہے۔ یہ عام طور پر سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے جب ہوا کی حرکت کم ہوتی ہے اور آلودہ ذرات فضا میں پھیل جاتے ہیں۔
حکو مت پنجاب نے سموگ کی شدت کے پیش نظر آج مذید پابندیوں کا نفاذ کیا ہے تاکہ سموگ کی شدت کم کی جا سکے اور عوام کی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔
پنجاب میں اسموگ کے پیش نظر مزید پابندیاں، نوٹیفکیشن جاری
لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، نوٹیفکیشن
مری کے علاوہ تمام اضلاع کے اسکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کو اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن
ہیوی ٹریفک کو لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، نوٹیفکیشن
اینٹوں کے بھٹے، فرننس انڈسٹری کے کام پر لاہور اور ملتان میں بندش ہوگی، نوٹیفکیشن
لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس صرف 4 بجے تک کام کریں گے، نوٹیفکیشن
لاہور اور ملتان کے ریسٹورنٹس کو 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، نوٹیفکیشن
لاہور اور ملتان میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ، نوٹیفکیشن
لاہور اور ملتان میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کام کریں گی، نوٹیفکیشن
ریسکیو 1122 اسموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا، نوٹیفکیشن
8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، نوٹیفکیشن
تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا، نوٹیفیکیشن
تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا، نوٹیفکیشن
فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی، تندور کو استثنیٰ ہوگا،
0 Comments