سردیوں میں اموات میں اضافہ: وجوہات اور بچاؤ کے تدابیر
دسمبر کو شاعر حضرات رومانونی نظر سے دیکھتے ہیں اور اپنے اشعار میں انکا اظہار بھی کرتے ہیں مگر آپ نے غور کیا ہوگا کہ دسمبر آتے ہی آپ کو اپنے گردونواح میں اموات کا ایک سلسلہ نظر آتا ہے۔ سردی کے موسم میں اموات میں اضافے کی خبر اکثر سُنی جا سکتی ہے۔ یہ اضافہ مختلف عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جن میں سے کچھ پر ہم اس مضمون میں تفصیلی طور پر بات کریں گے۔
سردیوں میں اموات میں اضافے کی وجوہات
- کارڈیوواسکولر بیماریاں: سردیوں میں دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سردی کی وجہ سے خون کے شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں اور خون کا گاڑھا ہونا اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہونا دل پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک یا سٹروک کا باعث بن سکتا ہے۔ اور سردیوں میں زیادہ تر اموات ہارٹ اٹیک کے باعث ہی ہوتی ہیں۔ اور ایسا صرف دل کے مریضوں کے ساتھ نہیں بلکہ صحت مند افراد کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہمیں چاہئے کہ
- موسم سرما میں زیادہ پانی کا استعمال کریں۔
- گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔ اپنے کان ، چہرے اور سینے کو خصوصی طور پر کور کر کے رکھیں ۔
- چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد ڈاکٹر سے مشورہ کے بعد خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کریں۔
- کوشش کریں رات کے اوقات میں گھر رہیں اور اپنے گھر کے درجہ حرارت کو نارمل کریں۔
- زیادہ تلی ہوئی اور مرغن غزاوں سے پرہیز کریں۔
- اپنا معانہ باقاعدگی سے کروائیں۔
- سانس کی بیماریاں: دمہ، برونکائٹس اور دیگر سانس کی بیماریوں کے مریضوں کے لیے سردی کا موسم بہت مشکل ہوتا ہے۔ سردی کی وجہ سے سانس کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ایسے افراد کو چایئے کہ سردیوں میں اپنے ناک اور کان کو کور رکھیں ۔ بھاپ کا استعمال زیادہ کریں اور اپنی ادویات وقت پر لیں۔
- انفلوئنزا اور دیگر وائرل انفیکشن: سردیوں میں انفلوئنزا اور دیگر وائرل انفیکشن بہت عام ہوتے ہیں۔ یہ انفیکشن خاص طور پر بچوں، بوڑھے افراد اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
- ہائپوتھرمیا: شدید سردی میں جسم کا درجہ حرارت کم ہو جانا ہائپوتھرمیا کہلاتا ہے۔ یہ حالت بہت خطرناک ہو سکتی ہے اور اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو موت کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے مناسب گرم کپڑوں سے اپنے جسم کے درجہ حرارت کو مناسب رکھیں اور کمرے میں مناسب گرمی کا اہتمام کریں۔
- گھر کے اندر آلودگی: سردیوں میں لوگ زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں۔ گھر کے اندر حرارت پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات سے آلودگی پھیلتی ہے جو سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
- حادثات: سردیوں میں دھند اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے سردیوں میں سفر کرنے سے پہلے راستے کے حالات کے بارے میں معلومات اکھٹی کر لیں ۔
سردیوں میں اموات سے بچاؤ کے تدابیر
- گرم کپڑے پہنیں: سردیوں میں گرم کپڑے پہننا بہت ضروری ہے۔
- گھر کو گرم رکھیں: گھر کو اچھی طرح گرم رکھیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رہے۔
- صحت مند غذا کھائیں: متوازن غذا کھائیں تاکہ مدافعتی نظام مضبوط رہے۔
- کافی پانی پئیں: جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
- بیماریوں سے بچاؤ: انفلوئنزا اور دیگر وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں اور ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
- ڈاکٹر سے باقاعدگی سے ملاقات کریں: اگر آپ کو کوئی دائمی بیماری ہے تو ڈاکٹر سے باقاعدگی سے ملاقات کریں۔
- سڑک پر احتیاط سے چلیں: سردیوں میں سڑک پر چلتے وقت احتیاط کریں اور پھسلن سے بچیں۔
- گھر کے اندر ہوا کو صاف رکھیں: گھر کے اندر ہوا کو صاف رکھنے کے لیے باقاعدگی سے کھڑکیاں کھولیں۔
سردیوں میں اموات میں اضافے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگر ہم کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو ان اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ سردیوں میں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
0 Comments