Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستانی ڈرامہ سیریل تنہائیاں کا شاندار ریویو

ptv drama tanhayian

   ڈرامے کی تاریخ

تنہائیاں پی ٹی وی کی تاریخ کا سب سے شاندار ڈرامہ جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔یہ ڈرامہ سیریل تنہائیاں 1985 میں ٹیلی کاسٹ ہوا تھا اور اس ڈرامے کے اوقات میں گلیاں سنسان ہو جاتی تھیں۔

 ڈرامہ تنہائیاں کس نے لکھا ؟

ڈرامہ تنہائیاں شہراہ آفاق مصنفہ حسینہ معین نے لکھا تھا اور ڈرامہ سیریل کی ہدایت کاری لیجنڈ ہدایت کار شہزاد خلیل مرحوم نے کی تھی ۔ ڈرامے کی کہانی اور ڈائریکشن کا معیار بہت بلند تھا جس نے آنے والے سالوں بننے والے ڈراموں کے لئے نئے معیار مقرر کئے۔

تنہائیاں میں کون کون سے اداکار تھے؟ 

 تنہائیاں میں شہناز شیخ، مرینہ خان، آصف رضا میر، بدر خلیل، بہروز سبزواری، عذرا شیروانی، قاضی واجد، دردانہ بٹ، یاسمین اسماعیل، جمشید انصاری، امیر حاتمی، سبحانی با یونس اور سلطانہ جیسے تجربہ کاراداکاروں نے کام کیا اور اپنے کارکردگی سے ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگائے۔

ڈرامے کی کہانی

ڈرامہ سیریل تنہائیاں دو  بہنوں، زارا اور ثانیہ کی کہانی کے گرد گھومتا ہے جو ایک خوشحال زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں کہ اچانک انکے والد جو کہ ایک مشہور اداکار ہوتے ہیں ایک جہاز کے حادثے بیوی کے ہمراہ   انتقال کر جاتے ہیں ۔ اور پھر ان بہنوں کو دنیا کی اصل شکل نظر آتی ہے۔ تمام دوست ساتھ چھوڑ جاتے ہیں اور اپنے والد کا قرض ادا کرنے کے لئے انہیں اپنا گھر تک بیچنا پڑتا ہے۔ اور انہیں گھر چھوڑ کر اپنی خالہ کے ساتھ کراچی جانا پڑتا  ہے جہاں سے ڈرامے کی کہانی اور نئے کرداروں کی آمد ہوتی ہے۔

 ثانیہ ایک لااباکی اور لاپرواہ سی لڑکی ہوتی ہے جبکہ زارا سمجھدار اور  خود مختار زندگی گزارنے کے خواب دیکھتی ہے۔ والد کی موت کے بعد لوگوں کے رویے نے اس کے دل و دماغ پر بہت برے اثرات ڈالے تھے۔ اور وہ اپنے گھر کو واپس حاصل کرنے کے لئے جدو جہد شروع کرتی ہے۔ 

ڈرامے میں زارا کی لائف میں  زین اور پھر سعد سلمان کی شکل میں دو ہیرو بھی آتے ہیں اور ڈرامے کو مزاحیہ بنانے کے لئے بہروز سبز واری نے قباچہ کا کردار ادا کیا اور مرینہ خان سے انکی نوک جھوک لوگوں کے ہونٹوں پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب رہی اور چالیس سال گذر جانے کے باوجود یہ کردار لوگوں کو یاد ہیں۔

اپنی منزل پانے کی دھن میں زارا اپنے خاندان کو بھول جاتی ہے زین کی محبت کو نظر انداز کرتی ہے اور پھر زندگی ایک ایسے دوراہے پر لے آتی ہے کہ زندگی اسکے لئے امتحان بن جاتی ہے اور پھر آخر میں اسکے ساتھ زین اور اسکی فیملی ہی کھڑی ہوتی ہے۔

تنہائیاں کی کہانی سادہ لیکن دل کو چھو لینے والی ہے۔ اس میں خاندانی رشتوں، یتیمی، خود مختاری اور محبت جیسے موضوعات کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ اور دکھایا گیا ہے کہ کیسے بھی حالات ہو ہمیں ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments