Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا نیا قانون




*پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت اور کامیابی کو ضروری قرار دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ جو پاکستانی طالب علم انٹر سائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کر کے بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلہ لیتے ہیں، پی ایم ڈی سی کو ان کالجوں کی پالیسی اور نصاب کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہوتیں۔*

اب پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے طالب علموں کو پہلے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں رجسٹریشن کرانا اور کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس سے نہ صرف طالب علموں کا ڈیٹا مرتب ہوگا بلکہ ایم ڈی کیٹ میں کامیابی کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ جو طالب علم بیرون ملک میڈیکل ایجوکیشن حاصل کر کے واپس آئیں گے، ان کا ایکولینسی ٹیسٹ NUMS لے گا اور کامیاب ہونے والے طالب علموں کو پی ایم ڈی سی میں ڈاکٹر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے چھوٹے ممالک میں قائم میڈیکل کالجوں کی انسپیکشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اور ان کالجوں کی تفصیلات جاننے کے لیے انسپیکٹر بھیجے جائیں گے

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments