۔ 80 کی دہائی کا مشہور ناز پان مصالہ اشتہار پاکستانی اشتہارات کی تاریخ کا ایک یادگار حصہ ہے۔ اس میں فیصل رحمٰن اور آرزو شامل تھے، جو اسی دور کی سپر ہٹ فلم "نہیں ابھی نہیں" میں اپنے کرداروں کے لیے بھی مشہور تھے۔ اس اشتہار کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی تھی اور اسے اس کے دلکش گانے اور اداکاروں کے شاندار تاثرات کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ اس وقت کے پاکستان کے متحرک میڈیا کلچر کی بہترین مثال ہے۔
اداکارہ آرزو جس کا نام فوزیہ تھا کراچی میں پیدا ہوئیں اور کراچی میں ہی میٹرک تک تعلیم حاصل کی. انکے والدین کا تعلق بہار انڈیا سے تھا۔ اور جب پاکستان بننے کے بعد انکا خاندان پاکستان آیا توانکے خاندان کو پناہ گزین کیمپ میں رہنا پڑا اور پھر وہ کراچی کی ایک کچی بستی میں رہنے لگے اور آرزو بھی وہیں پیدا ہوئیں۔ خاندان کے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے والدین کو سپورٹ کرنے کے لئے نوکری کی تلاش میں نکل پڑی۔آرزو ایک ہنس مکھ اور شوخ و چنچل اور خوبصورت خدوخال کی مالک تھیں اور جلد ہی انہیں ماڈلنگ کے لئے آڈیشن کا موقع مل گیا اور انکو ماڈلنگ کا چانس مل گیا۔ سلطانی مہندی اور ناز پان مصالحہ کے اشتہار نے آرزو کو رات و رات سٹار بنا دیا۔ اور پھر آرزو نے مشہور پروگرام ففٹی ففٹی کا حصہ بھی بن گئیں اور انکی کارکردگی کو سراہا گیا۔ سال 1980 میں ہدایت کار نذر اسلام نے آرزو کو فیصل رحمن اور ایاز خان کے ساتھ فلم نہیں ابھی نہیں میں کاسٹ کیا اور چھوٹا قد ہونے کے باوجود آرزو کے لئے بے شمار فلموں میں کام کرنے کے مواقع مل گئے۔پھر آرزو نے 1982 میں فلم بیوی ہو تی ایسی اور آئی لویو میں کام کیا۔آرزو نے فلم دوریاں اوربیویاں او بیویاں اور شکاری میں بھی کام کیا۔ آرزو نے پشتو فلموں میں بھی کام کیا۔
اپنے کیئریر کے دوران آرزو بہت سے سکینڈل اور افواہوں کا حصہ بھی بنی رہیں اور پھر شاندار کیئریر اور عروج کے دوران اداکارہ آرزو ایک دم پردہ سکرین سے غائب ہوگئیں۔ اور پھر سکرین پر نظر نہیں آئیں۔
سننے میں آیا ہے کہ اداکارہ نے شادی کر لی تھی اور شوبز کو چھوڑ دیا تھا ۔
0 Comments