مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک آر1‘ نے چیت جی پی ٹی کو مات دے دی۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دنیا میں انقلاب آ گیا ، چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک آر 1 نے بڑے بڑوں پروگرامز کی مارکیٹ کو برباد کر دیا۔ چیٹ جی پی ٹی اور دوسری کمپنیوں کو اربوں ڈالر کا نقصان۔
مصنوعی ذہانت کی یہ مفت ایپلی کیشن امریکا، برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹڈ بن گئی۔ اینویڈیا، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی امریکی ٹیک اور اے آئی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، ٹیک کمپنیوں کے 550 ارب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔
صرف ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی چینی چیٹ بوٹ کی مقبولیت سے امریکا میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایپس پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر سوال اٹھ گئے.
چینی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو تباہ کر دیا، جس سے امریکی کمپنیوں کے سرمائے میں ٹریلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ یہ بات عالمی میڈیا نے بتائی ہے۔
متعدد دیگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، مصنوعی ذہانت کی ترقی سے وابستہ باقی ٹیکنالوجی کمپنیاں کئی ارب ڈالر مزید کھو چکی ہیں۔ خاص طور پر، براڈ کام کو 17.4 فیصد، یا تقریباً 200 بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔ مائیکروسافٹ کے اسٹاک کی قیمت دن کے دوران 2.14 فیصد (تقریباً 70 بلین ڈالر) گر گئی، اور گوگل کے مالک الفابیٹ کے شیئرز 4 فیصد (95 بلین ڈالر) گر گئے۔
0 Comments