اداکار جیمز ووڈس آج کل عوامی ردعمل کا شکار ہیں۔ جیمز وڈ کا لاس اینجلس کا گھر حالیہ لگنے والی آگ میں تباہ ہو گیا ہے، اور ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے وہ جذبات پر قابو نہیں پا سکے اور رو پڑے پر وہ بھول گئے کہ انہوں نے نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی خونی کارروائیوں کی واضح حمایت کے ٹوئٹ کئے تھے ۔
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے اداکار کے متنازعہ سیاسی ٹوئٹ کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے وقت کے اتفاق پر تبصرہ کیا۔
آگ کے بارے میں ووڈس نے بتایا کہ جیسے ہی آگ کے شعلے قریب وہ اپنے گھر سے بھاگ گیا۔ یہ ایک تکلیف دہ تجربہ ہے کہ ایک دن آپ پول میں تیراکی کر رہے ہیں، اور اگلے دن یہ سب ختم ہو جاتا ہے،" ووڈس نے روتے ہوئے ایک بوڑھے پڑوسی کو بچانے کا بھی ذکر کیا اور اپنی بھانجی کا ذکربھی کیا جو اس کے گھر کو دوبارہ تعمیر میں مدد کے لیے اپنے پیسوں کی گللک کو لے کر آئی ہے۔
میرا خیال ہے ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ جیمزوڈ کو ان کے سابقہ متنازعہ نسل کشی کے حامی بیانات بھی یاد آئے ہونگے جس میں وہ انکو غزہ پر ظلم کرنے اور سب کو مار دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ شائید انکو اپنے پرانے بیانات پر شرمندگی ہوئی ہو۔
اپنا گھر جلنے پر شائید انکو غزہ کے معصوم عوام اور بچوں کی تکلیف کا اندازہ بھی ہوا ہو جن کے گھر اور زندگیاں ظالم اسرائیلی فوج نے چھین لیں۔
0 Comments