خواجہ اینڈ سن، پاکستانی ٹی وی شو 1985 میں ٹیلی کاسٹ ہوا ایک مزاحیہ سیریل تھا جو اک مڈل کلاس خاندان کے گرد گھومتا ہے۔ ڈرامے میں باپ ( خواجہ صاحب) کا کردار مرحوم علی اعجاز صاحب نے ادا کیا اور ان کے بیٹے (جواد) کا کردار اداکار اورنگزیب نے ادا کیا۔ ڈرامہ باپ بیٹے اور نو بیٹیوں کے درمیان روز مرہ کے خاندانی اور معاشرتی مسائل کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔ ڈرامہ ایوب خاور نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے عطا الحق قاسمی نے لکھا ہے۔
ایک باپ کے طور پر، خواجہ صاحب اپنے بیٹے کی کسی بھی غلطی یا غلط قدم کو پکڑ لیتے ہیں اور اسے درست کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا اصلاحی ٹول جوان بیٹے کے کان مروڑنا ہے ۔ اور بحثیت والد وہ بیٹے کو بہت زیادہ آزادی نہیں دیتے اور ایک بھائ پر اس کی نو بہنوں کی ذمہ داری، شکایات اور مطالبات اس کے لئے زندگی مشکل بناتی ہیں۔ جسے مصنف نے انتہائی آسان اور مزاحیہ انداز میں پیش کر کے ناظرین کو نہ صرف اچھی تفریح مہیا کی بلکہ اس ڈرامے کو پی ٹی وی کے شاہکار ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ سیریز پاکستانی معاشرے میں سماجی مسائل پر بات کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ریلیف فراہم کرتی ہے۔
ڈرامے میں ایک مڈل کلاس خاندان کو درپیش مسائل، زیادہ بیٹیاں اور انکے رشتوں کا مسئلہ، معاشرے میں دامادوں کا رویہ اور کردار اور اس زمانے میں ہونے عشق اور محبت کے تصور کو بہت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
یہ ٹی وی کامیڈی ڈرامہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اصولوں، خاندانی اقدار اور بزرگوں کے احترام کی قدر کرتے ہیں، اور سب سے بڑھ کر تفریح اور مزاح کی تلاش میں رہتے ہیں۔
خواجہ صاحب کے طور پر علی اعجاز کا مزاحیہ کردار بہت خوبصورت اور پسندیدہ کردار تھا اور اس وقت کے بچوں اور بوڑھوں میں یکساں مقبول تھا۔ اس کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کافی غیر معمولی ہے، خاص طور پر جب وہ اچانک انگریزی میں بولنا شروع کر دیتے ہے ۔ ٹی وی سیریز کے ڈائریکٹر ایوب خاور اپنا کام کرنے میں کافی مہارت رکھتے ہیں اور پاکستان کے ٹی وی ڈائریکٹرز میں ان کا شمار بہت زیادہ ہوتا ہے۔
______________________________________
مزید پڑھیں
https://www.theurduclub.com/2025/01/PTV-Drama-Tanhaiyan-History.html
https://www.theurduclub.com/2025/01/PTV-Drama-Tanhaiyan-History.html
Download PTV Classic Drama, 80s PTV Drama actors
0 Comments