رچرڈ میں تمہارے بچے کی ماں بننے والی ہوں۔ کیا سچ بول رہے ہو ویون رچرڈ کی آواز میں خوشی واضع تھی۔ میں بہت خوش ہوں ۔نینا کو یقین نہیں آ رہا تھا کہ ویون رچرڈ ک طرف سے ایسا ردعمل آئے گا۔
نینا گپتا اور ویون رچرڈ کی ملاقات 1988 میں ہوئی جب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریزاور 7 ون ڈے میچ کے لیے ہندوستان میں موجود تھی۔ سر ویون رچرڈ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ نینا گپتا بالی وڈ اداکارہ تھی اور اپنے کیئریر کے لئے کوشش کر رہیں تھیں ۔جبکہ ویون رچرڈ دنیا کے بہترین کھلاڑی اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان تھے۔ ویون رچرڈ ویسٹ انڈیز کے نینا گپتا کی ملاقات جے پور میں ایک پارٹی میں ہو جو جے پور کی رانی نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے اعزاز میں دی تھی۔ اس پارٹی میں رچرڈ اور نینا گپتا کی ملاقات ہوئی جو بہت جلد دوستی اور محبت میں بدل گئی۔ ویون رچرڈ اس وقت شادی شدہ تھے اور انکے دو بچے بھی تھے۔ سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم واپیس چلی گئ۔
نینا گپتا کہتی ہیں کہ کچھ دن بعد مجھے اپنے اندر تبدیلی محسوس ہوئی اورپھر مجھے پتہ چلا کہ میں حاملہ ہوں۔
جب مجھے پتہ چلا تو ویون واپس اپنے گھر جا چکا تھا۔ میں پریشان تھی کہ ان حالات سے میرے کیئریر اور مستقبل پر کیا اثرات ہونگے۔ کیا مجھے بچہ رکھنا چاہیے یا اسقاط حمل کر دینا چاہیے۔
میں اس وقت کسی پربھی اعتماد نہیں کر سکتی تھی کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میڈیا کو یہ خبر معلوم ہو کیونکہ میں ایک جانی پہچانی شخصیت تھی اور ویوین ایک بین الاقوامی اسٹار تھا۔
میرے قریبی دوستوں نے مجھے اسقاط حمل کروانے کا مشورہ دیا اور کچھ نے سنگل والدہ ہونے کے خطرات سے خبردار کیا۔ میں نے سب کی بات تحمل سے سنی۔ وہ سب میرے لئے فکر مند تھے۔ لیکن ایک دن جب میں گھر میں اکیلی تھا، میں نے اپنے آپ سے پوچھا: تم کیا چاہتے ہو ؟ تم حاملہ ہو کر کیسا محسوس کرتی ہو؟ جواب ملا: میں بہت خوش ہوں. میں ماں بننے کے لیے بہت پرجوش تھی۔ اگرچہ یہ میری جوانی کی بھول تھی اور سماج کے سامنے سب غلط تھا اور مجھے سخت ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑنا تھا پر میں بچے کو پیدا کرنے پر زہنی طور پر تیار تھی۔
پھر مجھے خیال آیا کہ اکیلی تو اس صورتحال کی ذمہ دار نہیں ہوں اور ویون بھی برابر کا شریک ہے ۔ مجھے اسے بتانا چاہیے اور اس سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ چنانچہ میں نے ایک دن اسے کال کی اور اسے بتایا کہ 'میں حاملہ ہوں، اگر میں آپ کا بچہ پیدا کروں تو کیا آپ کو کوئی مسئلہ ہوگا؟'
ویوین کا جواب میری توقع کے برعکس تھا ۔ میری بات سن کر اس نے خوشی کا اظہار کیا اور مجھے کہا کہ مجھے بچہ ضرور پیدا کرنا چاہیے اور وہ میرے ساتھ ہے۔ ویون سے بات کر کے میں مطمئن ہو گئ اور میں نے فیصلہ کرلیا کہ جو بھی حالات ہوں میں اس بچے کو پیدا کروں گی۔
اور پھر 2 نومبر 1989 کو میری بیٹی مسابہ پیدا ہوئی جو شکل و صورت سے ویون رچرڈ سے مشابہ تھی،
ویون کا کیئریر عروج پر تھا ،ہمارا رشتہ کچھ سالوں تک جاری و ساری رہا اور ہمارے پاس کچھ خوبصورت لمحات تھے اور کچھ بدصورت بھی۔ ہم دونوں کے لمبی دوری تھی اور بہت مختلف قسم کا رشتہ تھا۔ پر یہ رشتہ چلتا رہا اور میں مسابہ کی پرورش کرتی رہی۔ مسابہ اور مجھے بہت سے معاشرتی مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ لیکن اس سے قطع نظر کہ جو کچھ ہوا، مجھے جس ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، اپنی زندگی اور اپنے کیریئر کی جدوجہد، میں ہمیشہ بہت، بہت خوش تھی کیونکہ مجھے ویون سے ایک خوبصورت بیٹی ملی تھی۔ مسابہ جو بہت ذہین اور شاندار لڑکی تھی۔
مسابہ ایک ایسی بیٹی تھی جسے معاشرہ ایک ناجائز بچی بولتا تھا۔ ایک صحافی نے مسابہ کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کو ایک "ناجائز ویسٹ انڈین" کہنے سے لے کر، معاشرے کے طنز اور ردعمل سے دلیری سے سامنا کرنے میں مسا بہ نے بہت محنت کی ۔ مسابہ نے خود سے محبت کے بارے میں دو پوسٹس شیئر کیں۔ ایک میں اس نے لکھا، "کیا ہوگا اگر میں آپ کو بتاؤں کہ آپ چاہے کہیں سے بھی آئیں، رنگ یا آپ کی جلد یا آپ نسل کچھ بھی ہو آپ کو اپنا چہرہ ہمیشہ اوپر رکھنا چاہیے۔" دوسرے نوٹ میں لکھا ہے، "جب مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ میں کون ہوں یا کیا بننا چاہتی ہوں، تو میرے پاس واقعی کوئی جواب نہیں ہوتا۔ میرے دادا کا تعلق بنارس سے تھا، میری والدہ کا تعلق پرانی دہلی سے، میری پردادی لاہور سے تھی۔ اور میرے والدویسٹ انڈیز سے ہیں لیکن میری نظریں دنیا پر ہیں اور میں دنیا کو فتح کروں گی۔ مسابہ اس وقت ایک کامیاب فیشن ڈیزائنر ہے اور ایک بچی کی ماں ہے اور ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی گذار رہی ہے۔
سال 2017 کے ایک انٹرویو میں، اپنے والد سر ویوین رچرڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسابا نے کہا، "مجھے اپنے والدین سے بہت محبت ہے۔ وہ دونوں اپنی طرح کے لوگ ہیں اوربہت کامیاب ہیں۔ جب میں 8سال کی تھی تو مجھے اپنے والد کے ساتھ اپنی چھٹیاں یاد ہیں، اور وہ اکثر ہندوستان آتے تھے، میں کبھی بھی ان کے ساتھ نہیں رہی۔ پر مجھے انکے ساتھ وقت گذارنا پسند تھا۔
نینا گپتا نے 2008 میں دہلی کے ایک چارٹرڈ اکاوٹنٹ کے ساتھ شادی کر لی اور ایک خوشگوار زندگی گذار رہی ہیں۔
0 Comments