Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سرفراز نواز اور رانی کی محبت کی داستان

rani and sarfraz love story

سرفراز نواز ملک  1 دسمبر 1948 کو پیدا  لاہور میں پیدا ہوئے ۔ وہ  ایک سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور سیاست دان ہیں، جنہوں نے بھارت اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ 1969 اور 1984 کے درمیان، انہوں نے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور 32.75 کی اوسط سے 177 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ریورس سوئنگ کے ابتدائی ایکسپرٹس میں سے ایک کے طور پر جانا جاتے ہے۔

رانی  8 دسمبر کولاہور میں پیدا ہوئیں اور انکا اصل نام ناصرہ تھا۔ ایک پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں۔ اسے 1960 کی دہائی کے آخر میں اس وقت کامیابی ملی جب اس نے مشہور اداکار اور پروڈیوسر وحید مراد کے ساتھ ایک ہٹ جوڑی بنائی۔ وہ فلموں میں رومانوی اور رقص کے کرداروں کے لیے دی ڈانسنگ کوئین، کوئین آف لالی وڈ اور لکس گرل کے نام سے بھی مشہور تھیں۔ وہ برصغیر کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک رہیں اور فلموں میں اپنی رقص پرفارمنس کے لیے بھی مقبول تھیں۔

وہ 1981  کا زمانہ تھا۔ ایک تقریب میں سرفراز نواز کی اداکارہ رانی سے ملاقات ہوئی۔ وہ کچھ کمزور نظر آ رہی تھیں۔ انکو کینسر کا روگ لگ چکا تھا اور وہ کچھ پریشان تھیں۔  رانی نے سرفراز نواز سے پوچھا کہ کیا  وہ لندن میں کسی اچھے ڈاکٹر کو جانتی ہیں  جو لندن میں ان کے علاج میں مدد کر سکے۔ سرفراز صرف کھیل کے میدان کے ہیرو نہیں تھے بلکہ وہ اصل زندگی میں بھی ہیرو تھے۔

انہوں  نے لند ن میں رانی کے علاج میں ہر ممکن مدد کی اور پھر وہ رانی کو دل دے بیٹھے اور ایک مرد اور ہیرو ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے اداکارہ رانی سے 1982  میں شادی کر لی۔ یہ سرفراز کی پہلی اور رانی کی تیسری شادی تھی۔ شادی کے وقت رانی کو یونس ملک کی فلم شیر خان کے لیے سائن کیا گیا تھا۔ "وہ اس کے لیے پہلے ہی 100,000 روپے لے چکی تھیرانی نے رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی تھی۔سرفراز نواز نے جب رانی سے شادی کی تو وہ جانتے تھے کہ رانی کو کینسرہے پر سرفراز نواز نے ان سے شادی کرکے اپنی سچی محبت کا ثبوت دیا۔اور پھر شادی کے دس سال بعد انہوں نے اپنے راستے الگ کر لئے اورپھر
1992 میں وہ انتقال کر گئیں، تقریباً ایک دہائی ان کے ساتھ گزارکر۔
"

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments