بس ڈالر، فولورز اور ویوز آنے چاہیے چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے کتنا ہی گرنا پڑے بس ڈالر آنے چاہیے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے فیملی وی لاگنگ بہت ہٹ ہو رہی ہے اور دھڑا دھڑ لوگوں نے فیملی وی لاگنگ کر رہے ہیں اور لاکھوں روپے کما رہے ہیں پر اس کمائی کے چکر میں وہ اپنی مذہبی اور معاشرتی روایات کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ اپنے چینل کو فروغ دینے کے لئے تھرڈ کلاس لچر پن اور گفتگو سے کے کر اپنے گھر کی خواتین کو سنوار سجا کر بھی دکھانے سے گریز نہیں کرتے اور اپنی شادیوں اور کے پر تعیش فنکشن ارینج کرنا اوردکھاوا کرنے ہی انکی کامیابی کا راز ہے۔ پر اب بات اس دکھاوے سے آگے بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں ایک ایسا واقعہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں ہوا جس میں میں ایک وی لاگر نے اپنی سہاگ رات اور حجلہ عروسی کی ویڈیو تک اپلوڈ کر کے وائرل کردی جس پرجہاں لوگوں نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے وہاں اس سے زیادہ وہ لوگ تھے جو اس وی لاگ کا لنک تلاش کر رہے اور ایک دوسرے سے مانگ رہے تھے۔
حال ہی میں، ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنی 'سہاگرات' کا ایک بلاگ شیئر کرکے تنازعہ کو جنم دیا ہے۔ ویڈیو، جو اس کے بعد سے وائرل ہوئی ہے، جوڑے کو اپنی سہاگ رات ہ پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دلہا اور دلہن کے درمیان معنی خیز گفتگو شائید زیادہ ڈالر اکٹھے کرنے کی ایک گھٹیا کوشش تھی۔ اس کے بعد یہ جوڑا اپنے سونے کے کمرے کی سجاوٹ کو ظاہر کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔
شائید جو دکھتا وہی بکتا ہے۔ عوام کو بھی شائید اسی طرح کی تھرڈ کلاس تفریح چاہیے۔ جس تیزی سے پاکسان اس ڈگر پر چل رہا ہے عنقریب آپکو بھی ایسے واہیات وی لاگ دیکھنے کو ملیں گے۔ اللہ ہم سب کو برائی سے محفوظ رکھے۔آ مین،
0 Comments