عتیقہ اوڈھو ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکارہ، ٹیلی ویژن میزبان، اور کاروباری شخصیت ہیں اور اپنے قائم کردہ کاسمیٹکس برانڈ اوڈھو کاسمیٹکس کو کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ اس نے انور مقصود کی ٹی وی سیریز ستارہ اور مہرونیسا سے کیئریر کا آغاز کیا اور بعد میں دشت، نجات، ہرجائی اور حال ہی میں ہمسفر جیسے ڈراموں میں نظر آئیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا، جن میں جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔
عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968 کو جیکب آباد کے ایک سندھی گھرانے میں پیدا ہوئی، انہوں نے 1989 میں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ کراچی میں مختلف ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے لیے میک اپ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے انہیں ٹیلی ویژن کی شخصیت انور مقصود نے دریافت کیا۔ انہوں نے 1992 میں ان کے ڈرامے ستارہ اور مہرونسا میں اداکاری کی۔ 1995 میں، انہوں نے جو ڈر گیا وہ مر گیا سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کا تازہ ترین کردار پیار کے صدقے میں منصورہ کا ہے۔
سال 2022 میں، عتیقہ اوڈھو ترکی کے ڈرامے کویو بیاز میں کام کر کے اپنے بین القوامی کیریر کا آغاز کیا۔
سال 2016 سے، وہ سماجی خدمات کی سرگرمیوں میں بھی مصروف رہی ہیں۔ وہ شوکت خانم میموریل ہسپتال، فاطمید فاؤنڈیشن، اور "ہمارا ملک، ہمارا لاگ" میں بطور سماجی کارکن کام کر رہی ہیں۔ وہ پاکستان میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم کی سفیر بھی ہیں۔
جون 2021 میں، عتیقہ کو ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے جس کا مقصد فنکار برادری کی بہتری ہے۔
عتیقہ نے پہلی شادی 15 سال کی عمر میں کی۔ انہوں نے اپنی پہلی بیٹی کو 16 سال کی عمر میں اور ایک بیٹے کو 19 سال کی عمر میں جنم دیا۔ ان کی پہلی شادی چھ سال تک چلی۔ اوڈھو کی 21 سال کی عمر میں جاوید اخوند سے دوبارہ شادی ہوئی اور ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا تھا۔ اس نے 29 سال کی عمر میں اپنے بیٹے کو جنم دیا۔ چند سال بعد ان کی طلاق ہو گئی۔ جولائی 2012 میں انہوں نے ثمر علی خان سے تیسری شادی کی۔
، جون 2011 میں، اوڈھو کو بینظیر بھٹو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اپنے سامان میں مبینہ طور پر شراب کی دو بوتلیں رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا اور پھر کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا۔ 9 سال تک عدالتی ٹرائل کے بعد بالآخر اگست 2020 میں راولپنڈی کی سول عدالت نے انہیں بری کر دیا۔
اپنے تیس سال سے زیادہ کیئریر میں انہوں نے ڈھیروں ڈراموں میں کام کیا جن میں تلاش، امراو جان ادا، نجات، دشت ، آن ، کرچیاں ،نسل ، ہر جائی اور ہم تم شامل ہیں ۔ ان نے فلم لاہور سے آگے، ممی،چین آئے نہ اور دوبارہ پھر سے میں بھی کام کیا۔
ان کی خدمات کے پیش نظر انکو نگار ایوارڈ، لکس ایوارڈ اور پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ بھی دیا گیا۔
💓💓💓💓💓💓💓
ان اداکاروں کے بارے میں جاننے کے لئے تصویر پر کلک کریں۔
![]() |
![]() |
![]() |
0 Comments