Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اداس شاعری، اداسی پر شاعری ، اداسی پر خوبصورت شعر ، اداسی پر شعری مجموعہ





لفظ "اداس" ایک ایسا لفظ ہے جس پر سبھی شعرا نے شعر یا غزل ضرور لکھے ہیں۔ اداس ہونا ایک ایک ایسی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے جو دل میں غم، پریشانی، یا تنہائی کا احساس پیدا کرتی ہے۔ یہ لفظ اکثر اُس وقت استعمال ہوتا ہے جب انسان کسی دکھ، الم، یا کسی اندرونی خلش کا شکار ہو۔ اداسی کا تعلق صرف بیرونی حالات سے نہیں ہوتا، بلکہ یہ اندر کے جذبات کا عکس بھی ہوتی ہے۔ کبھی یہ موسم کی تبدیلی، کبھی یادوں کا سلسلہ، یا کبھی کسی چھوٹی سی بات سے بھی جنم لے لیتی ہے۔ اداسی کا احساس انسان کو غور و فکر پر مجبور کرتا ہے اور اسے اپنے اندر جھانکنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ ایک فطری کیفیت ہے جو ہر انسان کو کبھی نہ کبھی محسوس ہوتی ہے۔ اداسی کا تجربہ انسان کو حساس بناتا ہے اور اسے دوسروں کے دکھ کو سمجھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
اس پیج پر آپ کو لفظ اداس پر سو بہترین 
شعر ملیں گے۔
🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟🌟

میں ہوں دل ہے تنہائی ہے
تم بھی ہوتے اچھا ہوتا
فراق گورکھپوری

❤️❤️

کوئی خودکشی کی طرف چل دیا 
اداسی کی محنت ٹھکانے لگی
عادل منصوری

❤️❤️

اداس شاموں کا تم کچھ حساب رکھ لینا
دل حزیں میں محبت کا باب رکھ لینا 
نہ بیٹھنا کبھی تنہا اداس موسم میں 
نظر کے سامنے دل کی کتاب رکھ 
لینا 

❤️❤️

آج تو بے سبب اداس ہے جی
عشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھی

❤️❤️

ہر اک مکاں کو ہے مکیں سے شرف اسد
مجنوں جو مر گیا تو جنگل اداس ہے 
غالب 

❤️❤️



You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments