اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نکاح جیسے مقدس بندھن میں بندھ گئے ۔ انکا نکاح سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں ہوا اور تصاویر میں عقب میں مسجد بھی نظر آ رہی ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کو نکاح کی ڈھیرو ں مبارکباد۔ نکاح کو خوشی جوڑےکے چہرے سے عیاں ہے اور ہم انکی آنے والی زندگی کے لئے دعاگو ہیں
مساجد میں نکاح کرنا اچھا عمل ہے مگر مقامات مقدسہ کی عزت و تکریم بھی ہمارا فرض ہے۔
نکاح کرنا ایک احسن عمل ہے پر کیا نکاح کے بعد بوسہ کرنا ایک درست عمل ہے ؟ عمومی طور پر مغرب میں دیکھا جاتا ہے کہ چرچ میں شادی کے بعد دلہا اور دلہن کو ایک دوسرے کو بوسہ کرتے ہیں لیکن اسلامی تعلیمات میں شرم و حیا کے حوالے سے واضح ہدایات موجود ہیں۔ خانہ کعبہ اللہ تعالیٰ کا مقدس گھر ہے اور اس کا احترام واجب ہے۔ نکاح کے بعد بوسہ اور پھر کسی مقدس مقام پر ایسا عمل کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔
اسلام میں نکاح ایک مقدس رشتہ ہے اور اس کا احترام ضروری ہے، یقینی طور پر جوڑے کی آپس میں بہت محبت ہوگی مگر اس محبت کا یقین دلانے کے لئے سرعام بوسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اداکار اور وی لاگر عام لوگ نہیں ہوتے۔ لاکھوں کروڑوں لوگ انکو دیکھتے ہیں تقلید کرتے ہیں تو انہیں لوگوں کے لئے اچھی مثال بننا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح راستہ دکھائے اور ہمارے اعمال کو قبول فرمائے۔ آمین۔
0 Comments