Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

نعمان اعجاز اداکار.Nouman Ijaz family, Nouman Ijaz Son, Nouman Ijaz Wife

 

nouman ijaz new drama

 نعمان اعجازایک پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم اداکار، اینکر پرسن، اور میزبان ہیں۔ نعمان اعجاز 14 فروری 1965 کو  لاہور کے اچھرہ ٹاؤن میں ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے اوروہیں پرورش پائی۔ ان کے والد ایک فلم تھیٹر میں بطور منیجر کام کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا آغاز کیتھیڈرل ہائی سکول لاہور سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈویژنل پبلک سکول، ماڈل ٹاؤن، لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے فارمن کرسچن کالج سے تعلیم مکمل کی اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے لاء کیا۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز 1988 میں ایک ڈرامہ سیریل سے کیا تھا۔

اعجاز نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی پر نصرت ٹھاکر کی ہدایت کاری میں مختصر سے کردار سے کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے پی ٹی وی (کوئٹہ سینٹر) پر ایک ٹی وی سیریل کیا۔ بعد میں وہ بہت سے مختلف کرداروں میں نظر آئے، جن میں ڈراموں رہائی اور الو برائے فروخت نہیں میں منفی کردار بھی شامل ہیں۔مگر ان کی شہرت کا آغاز 1993 کے ڈرامہ دشت اور 1993  نجات سے ہوا اور پھر اس کے بعد نعمان اعجاز نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے مہرین جبار کی ہدایت کاری میں جیکسن ہائٹس میں جیکسن ہائٹس میں مقیم ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کیا ۔ ان کے ڈراموں میں آنسو، نگاہ، سسی ،  ملنگی،لگن، نورپور کی رانی، چبھن اور حا ل ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے  ہم دونوں، بسمل اور دنیا پور ہیں ۔

نعمان اعجاز نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا۔  وہ فلم رام چند پاکستانی (2008) میں نظر آئے جہاں انہوں نے نندیتا داس کے ساتھ کام  کیا۔ انہوں نے فلم ورثہ اور ہجرت می بھی کام کیا۔ 

تعمان اعجاز نے کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں مسٹ اینڈ مسز شمیم ، سات ملاقاتیں اور عبداللہ پور کا دیواداس  قابل ذکر ہیں۔

 نعمان اعجاز نے پی ٹی وی ہوم پر ایک ٹی وی کامیڈی شو کی میزبانی کی۔ انہوں نےدنیا نیوز پر 2013   میں ایک شو مزاق رات میں کچھ سال کام کیا اور پھرسیاسی اور کامیڈی شو  جی سرکار میں اب تک کام کر رہے ہیں۔  


اپنے کیئریر کے دوران انہیں بے شمار ایوارڈ ملے جن میں 10 لکس اسٹائل ایوارڈز، 7 ہم ایوارڈز اور صدر کا پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ شامل ہے، جو انہیں 2012 میں پیش کیا گیا تھا۔

نعمان اعجاز نے رابعہ نعمان سے شادی کی اور انکے تین بچے ہیں ۔ انکا بیٹا زیویار نعمان بھی ایک اداکار ہے۔

۔

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments