Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

عاطف اسلم کی آپ بیتی

 

ATIF ASLAM WIFE PICTURES

عاطف اسلم موجودہ دور کے کامیاب اور  مقبول ترین ایک پاکستانی پلے بیک گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار، اور اداکار ہیں۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ اور بالی وڈ کی فلموں کے لئے بھی ڈھیروں گانے گائے جو بہت سی فلموں کی کامیابی وجہ بنے۔

عاطف اسلم 12 مارچ 1983 ک وزیر آباد پنجاب میں  میں ایک متوسط ​​پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انکے والد کا نام محمد اسلم اور والدہ کا نام ریحانہ شاہین تھا۔ ان کے تین بھائی ہیں اور ایک بہن ہے۔ ان کے تینوں بھائیوں نے انکے ساتھ کام کیا۔ انکے بھائی  شہزاد اسلم نے  بطور فوٹوگرافر، شہبازاسلم نے بطور ڈیزائنر اور مینیجر اور شیرازاسلم نے  کے سوشل میڈیا ایڈوائزر کے طور پر کام کیا۔

atif aslam parents

 عاطف اسلم نے ابتدائی تعلیم لاہور میں، کمبرلے ہال اسکول میں حاصل کی، 1991  میں وہ  راولپنڈی منتقل ہو گئے اور   سینٹ پال کیمبرج اسکول
سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں اپنی تعلیم جاری رکھی۔ 1995 میں، اسلم لاہور واپس آئے، جہاں انہوں نے ڈویژنل پبلک اسکول سے میٹرک پاس کیا اور پھر1999 میں   فضائیہ انٹر کالج میں داخلہ لیا اور 2001  میں انٹر پاس کیا اور پھر کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس میں داخلہ لیا۔ ان کے والد انکو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے  مگرعاطف اسلم کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور مختلف موسیقی کے پروگراموں میں حصہ لیا اور 15 سال کی عمر میں مختلف ٹیلنٹ مقابلوں میں پہلا مقابلہ جیتا۔ عاطف اسلم کرکٹ کے بھی بہت شوقین تھے اور وہ ایک فاسٹ باؤلر ہونے کے ناطے کرکٹر بھی بننا چاہتا تھا، اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب بھی ہوئے مگر آگے نہیں بڑھ سکے کیونکہ قسمت نے انکے لئے موسیقی کے میدان میں کامیابیاں لکھی ہوئی تھیں۔
atif aslam brothers

 
  عاطف اسلم نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں اپنے میوزک کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنا پہلا البم ’’جل پری‘‘ جاری کیا۔ 2005 میں، انہوں نے بھارتی فلم زہر میں ایک گانا " وہ لمحے "گا کر بالی ووڈ میوزک انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستان میں بالی ووڈ اور پاکستان میں لالی وڈ میں متعدد گانے گائےاور  کوک اسٹوڈیو کے لیے بھی گانے ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے  اردو اور پنجابی کے ساتھ ساتھ بنگالی، فارسی اور پشتو میں بھی گانے گائے ہیں۔ 2008 میں، انہیں تمغہ امتیاز ملا، جو پاکستانی حکومت کا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔  اسلم نے اپنی اداکاری کا آغاز 2011 میں اردو سوشل ڈرامہ فلم بول سے کیا۔ 2019 میں، انہیں پاکستان میں بہترین گلوکار کے لیے نامزدگی کے بعد دبئی واک آف فیم میں ایک ستارے سے نوازا گیا۔ دسمبر 2020 میں شائع ہونے والے فوربس ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹارز میں بھی انہیں شامل کیا گیا۔ عاطف اسلم نے2022  میں ڈرامہ سنگ ماہ میں بھی کام کیا۔

Atif aslam kids

عاطف اسلم نےسال 2013   میں سارہ بھروانہ کے ساتھ شادی کی اور انکے تین بچے ہیں۔ جن میں دو بیٹے عبدالاحد اورآریان اسلم ہیں اور ایک بیٹی  حلیمہ عاطف اسلم ہے۔



 💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖 

👇👇👇مزید پڑھیں 👇👇👇

image name image name image name
فریال گوہر
اداکارہ متھیرہ
اداکارہ آسیہ

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments