نیلم منیر پاکستان کی معروف حسین و جمیل اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے ماڈلنگ، ٹی وی اور فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ نیلم منیر 20 مارچ 1982 کو مردان میں پیدا ہوئیں پھر نیلم منیر کے والدین کراچی منتقل ہو گئے۔ نیلم منیر تین بہنیں ہیں۔ نیلم منیر ابھی صرف تین سال کی تھیں کہ انکے والد کا انتقال ہو گیا۔ اس حادثے کے بعد نیلم منیر کی والدہ نے بڑی ہمت اور جرات سے اپنی بیٹیوں کی پرورش کی ۔ نیلم منیر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اپنی خوبصورتی کے باعث سکول کے زمانے میں ہی انہیں ماڈلنگ کی آفر ہوئی اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنا اپنا گریجویشن مکمل کیا۔ ٹی وی پر انکا آغاز کاظم پاشا کے ڈرامہ سیریل تھورا سا آسمان کے ساتھ ہوا ور پھر نیلم نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور بہت سے ڈراموں میں کام کیا جن مین ڈرامہ دل موم کا دیا، کامیڈی تھرلر فلم چھپن چھپائی اور رومانٹک کامیڈی فلم رانگ نمبر 2 میں مرکزی کردار ادا کیااور یہ تمام فلمیں کامیاب رہیں۔ انکے دیگر ڈراموں میں تھوڑا سا آسمان، صبح کا ستارہ، قید تنہائی، آنکھ مچولی ، شہر دل کے دروازے، جل پری ، اشک ، میری سہیلی میری ہمجولی ، میری بہنیں ، ڈرے ڈرے نینا اور ام ہانیہ اورکہیں دیپ جلے میں کام کیا۔
جنوری 2025 میں، نیلم نے متحدہ عرب امارات کے شہری پاکستانی نژاد محمد راشد کے ساتھ شادی کی، جو دبئی پولیس کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے طور پر کام کرتے ہے۔ انہوں نے محبت کی شادی کی تھی، اور ان کی شادی کی تقریب دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی تھی۔
راشد کا تعلق میانوالی پنجاب، پاکستان سے ہے۔ جبکہ راشد کے دبئی میں مختلف کاروبار ہیں، جہاں وہ 2006 سے مقیم ہیں، جس میں ایک ٹریول اینڈ ٹورازم ایجنسی کے ساتھ ساتھ چند ریستوران بھی شامل ہیں۔
0 Comments