Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

رجب بٹ کی پارٹی کینسل ہونے کا فائدہ کس کو؟


  

میری پارٹی کیوں کینسل کی.رجب بٹ کا سوال۔

اس ہفتے میں یو ٹیوبر رجب بٹ صاحب کا چھ ملین پورے ہونے پر ایک افطار ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ متعلقہ حکام نے مختلف وجوہات کی بنا پر

 کینسل کر دی۔ جس پر رجب بٹ  بہت زیادہ خفا ہے اور سوال پوچھ رہے ہیں کہ میری میٹ اپ کیوں کینسل کی گئی۔   تو  بھائی یہ کوئی اتنا مشکل سوال

 نہیں ہے اور آپ بھی اسکا جواب جانتے ہیں پر آپ بس ہمدردیاں سمیٹنا چاہ رہے ہیں۔ میرے خیال  میں حکام نے یہ افطار ملن پارٹی کینسل کر کے

 آپ کے لئے بھی اچھا کیا ہے۔ ایک تو آپ کو مفت کی ہمدردیاں مل گئیں اور پھر آپ آنے والے کسی مشکل حالات سے بھی بچ گئے ہیں۔ آپ


 ماشااللہ پاکستان کے ٹاپ یو ٹیوبر ہیں اور آپکی فینز میں وہ نوجوان نسل بھی ہے جو آپکی طرح یوٹیوبر بننا چاہتی ہے اور ہر نوجوان اور بچہ موبائل پکڑ کر

 آپکے ساتھ ویڈیو بنا کر اپنے سبسکرائبر بڑھانے کے چکر میں ہوتا ہے  اور اس پارٹی میں اگر آپ نے دس

 ہزار کا انتظام کیا تھا  اور کھانا بھی موجود تھا تو اس سے کہیں زیادہ لوگوں کی تعداد نےپہنچ جاناتھا اور جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہونے تھے۔

 اور اس گراونڈ میں اتنےلوگوں کو سیکورٹی مہیا کرنا آسان کام نہیں تھا اور ہلڑ بازی کا بھی خدشہ ہو سکتا تھا اور کسی بھی قسم کی بری صورتحال پیدا ہو

 سکتی تھی جس کا آخر میں سامنا بھی آپکو ہی کرنا پڑنا تھا۔ دوسرا سیکورٹی اداروں کو حالات کی سب سے زیادہ معلومات ہوتی ہے اور انہوں نے

 یہ فیصلہ کچھ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا اور اتنے ہجوم کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بہت زیادہ افرادی اور مالی وسائل کی ضرورت

  ہوتی ہے اور میری نظر میں ٹیکس کنددگان کے پیسوں کو کسی کی زاتی تشہیر کے لئے استعمال نہیں ہونے دینے چاہیے۔

تو بھائی اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے اور اگر یہ پارٹی نہیں ہوئی تو اس میں بھی بہتری ہوگی۔ آپ مثبت سوچیں گے تو آپ کو خود احساس ہوگا

 کہ یہ فیصلہ آپکے لئے کتنا اچھا ہے۔ اور آپکو شکوے شکایت کی بجائے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ۔ باقی آپ ان پیسوں سے اپنے فینز کی اور طرح مدد

 کر سکتے ہیں۔



You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments