موسیقی کی دنیا میں انکا تعارت ان کا تعارف معروف ستار بجانے والے اور پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کے رکن جاوید اللہ ڈتہ نے معروف موسیقار سہیل رانا کے ساتھ کرایا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزایک ثقافتی پروگرام منعقد کرنے جا رہی تھی جسے نے پاکستان میں فنون اور ثقافت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سامعین کے سامنے پاکستان کے بھرپور فنون کی نمائش کے لئے سپانسر کیا تھا۔ بیجمن سسٹرز کو پہلی کامیابی 1983 میں ملی جب انہوں نے بہنوں نے عظیم گلوکارعالمگیر کے ساتھ اپنا مشہور ترانہ، "خیال رکھنا گایا۔
بینجمن سسٹرز نے بالترتیب 21، 16 اور 15 سال کی عمر میں ٹیلی ویژن پر قدم رکھا ۔ تینوں بہنیں عام طور پر پنجابی اور اردو گانے گاتی تھیں، اور ابتدائی طور پر دوسرے فنکاروں کے گائے ہوئے گانے گاتی تھیں اور انکا اپنا کوئی گیت نہیں تھا۔ سب سے پہلے انہیں انور مقصود کے ٹی وی ٹاک شو سلور جوبلی (1983) میں چانس ملا ، جہاں اکثر پرانے فنکاروں کو مدعو کیا جاتا تھا اور یہ بہنیں ان کے گانے گا کر انہیں خراج تحسین پیش کرتی تھیں۔ بہنوں نے بعد میں پاکستان کے حب الوطنی پر مبنی قومی گیتوں کی ریلیز کے بعد مزید شہرت حاصل کی، جیسے کہ اس پرچم کے کہتے ہیں، ہم ایک ہیں، اے روح قائد آج کے دن ہم تجھے سے وعدہ کرتے ہیں، خیال رکھنا خیال رکھنا وغیرہ جو انہوں نے 1980 کے دوران گائے تھے۔
اس زمانے میں جب سوشل میڈیا نہیں تھا اور صرف پی ٹی ہی ناظرین کو تفریح مہیا کرتا تھا تو وہ اتنی مقبول تھیں کہ بینجمن سسٹرز باقاعدہ ایک برینڈ بن گیا تھا۔اپنے پورے کیرئیر کے دوران، وہ پی ٹی وی کے ساتھ جڑی رہیں ، اور سہیل رانا، انور مقصود اور شعیب منصور جیسے لوگوں کی رہنمائی میں ایسی پرفارمنسز تخلیق کیں جس نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو اپنی گرفت میں لے لیا۔
اس زمانے میں لوگ انکے لباس اور میک اپ اور بالوں کے سٹائل کو بھی فولو کرتے تھے۔ لوگ اکثر اپنے بالوں اور کپڑوں کی تقلید کرتے تھے اور شائید وہ پورے پاکستان کی سسٹرز تھیں۔
لیکن پھر عین عروج پر1987 میں بیجمن سسٹرز اچانک پردہ سکرین سے غائب ہوگئیں۔ بینجمن سسٹرز 1987 میں اس وقت غائب ہو گئیں جب سب سے بڑی بہن نیریسا کی شادی ہوئی، اور ان کی ذاتی زندگی ان کے کیریئر سے بڑی ترجیح بن گئی۔ اور پھر یہ گروپ ٹوٹ گیا اور پھر دوبارہ سکرین پر نظر نہیں آئے۔
کچھ سالوں پہلے تک، نیریسا کراچی کے سینٹ پیٹرک
ہائی اسکول میں پڑھاتی تھیں اور بینا ایک وائس اوور آرٹسٹ اور وی جے کے طور
پر کام کرتی تھیں۔ جبکہ شبانہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔ نیریسا کے دو
بیٹے اور ایک بیٹی (میلیسا، کرس اور ایشلین) ہیں جبکہ بینا کی ایک بیٹی
(ایلیسیا) ہے۔ شبانہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی بھی(شیرون،
وکٹر اور مریم) ہے
بنجمن سسٹرز کا تعلق ایک گزرے ہوئے دور سے تھا، جس میں قومی اداروں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حفاظت اور آبیاری کی۔ ناظرین نے انہیں ان کی باوقار لیکن جوانی کی پرفارمنس کے لیے پسند کیا، اور ان کے کچھ حب الوطنی پر مبنی نمبر عوام کے لیے کافی روح پرور تھے۔ وہ پاکستانی پاپ میوزک کے اہم ستون ہیں، اور بجا طور پر اس ملک کی بے پناہ باصلاحیت خواتین گلوکاروں میں شامل ہیں۔
0 Comments