Anecdotes from veteran actor Javed Sheikh's storied career, including a memorable encounter with Bollywood star Emraan Hashmi during the 2008 filming of Jannat, were recently featured on a local channel's Ramazan transmission.
بہت سے پاکستانی اداکاروں نے بالی وڈ میں قسمت آزمائی مگر انکو وہاں وہ پزیرائی نہیں ملی جس کے وہ مستحق تھے اس لئے بہت سے اداکاروں نے بھارت جانے سے انکار کیا جس میں اداکار شان بھی شامل ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ بہت سے گلوکاروں نے بھارت میں خوب شہرت اور پیسہ کمایا۔
پاکستانی سینیئر اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں تجربے کو بیان کرتے ہوئے بتا یا کہ بالی وڈ اسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ 2008 میں فلم جنت کی عکس بندی کے دوران عمران ہاشمی کا رویہ انکے ساتھ غیر دوستانہ اور نہ مناسب تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کےے دوران شیخ نے انکشاف کیا کہ سیٹ پر ہاشمی کے غیر دوستانہ رویے نے ان کو بہت دلبراداشتہ کیا ۔اس لمحے کا ذکر کرتے ہوئے، شیخ نے بتایا کہ فلم جنت کی شوٹنگ کے لئے عمران ہاشمی سے پہلی بار جنوبی افریقہ کے
کیپ ٹاؤن میں نیو لینڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، جہاں فلم جنت کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ ڈائریکٹر نے میرا تعارف عمران ہاشمی سےکرایا، میں نے مصافحہ کے لیے ہاتھ
بڑھایا، لیکن اس کا رویہ بہت نا شائستہ تھا اور اس نے منہ دوسری طرف پھیر کر میرے ساتھ رسمی مصافحہ کیا اور آگے بڑھ گیا۔ اس صورتحال نے مجھے پریشان کر دیا، جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ انہیں اس لمحے بے
عزتی محسوس ہوئی حالانکہ بالی ووڈ کے سینیئر میگا اسٹارز جیسے شاہ
رخ خان، سلمان خان، اور اکشے کمار نے ہمیشہ ان کا بہت احترام کیا ہے اور عزت سے پیش آئے اور عمران جیسے نئے اداکار سے ایسے غیر مناسب رویے کی توقع نہیں تھی۔
جاوید شیخ نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے عمران ہاشمی کو بلکل فراموش کر دیا اور اسکے ساتھ کام بھی کیا مگر اسکی طرف نہ دیکھا اور نہ بات کی ۔جاوید شیخ نے مزید کہا کہ کافی دنوں کے بعد عمران ہاشمی ان کے پاس آئے اور بات چیت شروع کی
0 Comments