Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی وی ڈرامہ آخری چٹان



سال 1985میں 17 جنوری کو  پی ٹی وی نے تاریخی ڈرامہ آخری چٹان ٹیلی کاسٹ کیا اور  دیکھتے ہی دیکھتے ڈرامے نے پورے پاکستان کے ناظرین کو

 اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ کیا بچے کیا بوڑھے سب اس تاریخی ڈرامے کو دیکھنے کے لئے پورا ہفتہ شدت سے انتظار کرتے تھے۔ ڈرامہ آخری چٹان مشہور

 مصنف نسیم حجازی کے  ناول آخری چٹان سے ماخوذ تھا اور اسکو ڈرامائی تشکیل سلیم احمد نے دی تھی۔ ڈرامے  کے ہدایات کار قاسم جلالی تھے جو

تاریخی ڈرامے تیار کرنے میں مہارت رکھتے تھے ۔ آج بھی اگر آپ یہ ڈرامہ دیکھیں گے تو آپ پروڈکشن اور اداکاروں کے کام کی تعریف کئے بنا

 نہیں رہ سکیں گے اور ڈرامہ آپکو اپنے سحر میں جکڑ لے گا اور آپ تب تک ڈرامہ دیکھتے رہیں گے جب تک ڈرامے کی آخری قسط نہیں دیکھ لیتے۔

  اخری چٹان ایک افسانوی اسلامی تاریخی ڈرامہ ہے جو نسیم حجازی کے لکھے ہوئے ناول پر مبنی ہے۔ ڈرامے میں بارہویں صدی کے حالات کی عکاسی

 کی گی ہے۔اس میں چنگیز خان کی وسطی ایشیائی فتوحات اور خوارزم سلطنت خوارزم  کی شکست اور اس کے اسباب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

 اس ڈرامے میں منگولوں کی وحشیانہ فتوحات، چنگیز خان کی فوجی ذہانت، سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کی لازوال قوت ارادی اور بغداد کی عباسی

 خلافت کے ناموافق حالات کو دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں چنگیز خان کا کردار اداکار ظہور خان نے ادا کیا تھا جبکہ سلطان جلال الدین کا کردار مرحوم اداکار سلیم ناصر نے ادا کیا تھا۔ ڈرامے کے دیگر

 اداکاروں میں اداکار انور اقبال،طلعت اقبال،محمد یوسف، طاہرہ واسطی، سلطانہ ظفراور عذرا شیروانی نے مرکزی کردار ادا کئے۔


You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments