رجب بٹ کون ہے؟
رجب علی جو رجب بٹ کے نام سے جانتے ہیں پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار، یوٹیوبر، سوشل میڈیا سٹار، ٹک ٹوکر، ماڈل اور اداکار ہیں جن کی سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ لوگ رجب بٹ کے ویلاگز دیکھنا پسند کرتے ہیں اور رجب بٹ کی سوانح عمری جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے 6 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.8 ملین سبسکرائبر ہیں۔ رجب بٹ پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبر ہیں اور وہ جوان نسل میں بہت مشہور ہیں۔ رجب بٹ وکی پیڈیا کی معلومات کے مطابق کہ ان کی خوبصورت شخصیت اور مزاحیہ طبیعت ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔
رجب بٹ کی ابتدائی زندگی اور رجب بٹ کی تعلیم۔
رجب بٹ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے۔ رجب نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور سے مکمل کی۔ رجب بٹ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے جم اور سپر اسٹور میں کام کرتے تھے۔ رجب بٹ کے مطابق، ان کی ابتدائی تنخواہ 15000/- روپے تھی اور وہ لاہور میں کرائے کے گھر میں رہتے تھے۔
رجب بٹ فیملی، والدین
رجب بٹ کے والد کا نام افضل بٹ اور رجب بٹ کی والدہ کا نام ناہید افضل ہے۔ اس کی والدہ بھی فیملی ویلاگر ہیں۔
رجب بٹ کی بہن
رجب بٹ بہن کا نام غزل ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور یوٹیوب پر ویلاگر بھی ہے۔
رجب بٹ کے بھائی
رجب بٹ بھائی کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ ریکارڈ کے مطابق اس کا کوئی بھائی نہیں اور صرف ایک بہن ہے۔
رجب بٹ کی عمر
رجب بٹ کی عمر آج کی تاریخ میں 31 سال ہے۔ رجب بٹ کی سالگرہ 28 دسمبر کو ہے ۔اور رجب بٹ کا ستارہ کپریکورن ہے۔ وہ 28 دسمبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ رجب بٹ پاکستان کا بہت مقبول نوجوان اور خوبصورت یوٹیوبر ہے۔
رجب بٹ یوٹیوبر، رجب بٹ
ان کے مداحوں کی طرف سے اکثر یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ رجب بٹ نے اپنا یو ٹیوب کیریئر کب شروع کیا؟ رجب بٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور یو ٹیوب 11 مارچ 2023 کو کیا اور اپنا یو ٹیوبر چینل رجب فیملی بنایا۔ اور روزانہ فیملی ویلا گز بنانا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کرنا شروع کئے۔ ان کی خوبصورت اور خوشگوار شخصیت نے فوری طور پر سامعین کی توجہ مبذول کر لی اور تھورٹے ہی عرصے میں اس کے سامعین کی تعداد کئی لاکھ تک بڑھ گئی اور اسے پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبرز میں سے ایک بنا دیا۔ یوٹیوب پر رجب بٹ کے ویوز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی۔
رجب بٹ بطور اداکار/ماڈل
رجب بٹ نے بطور اداکار اپنے کیریئر کا آغاز جیو ٹی وی ڈرامہ رانی سے کنزہ ہاشمی کے ساتھ کیا۔ 2025 میں رجب بٹ نے اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ایک گانے میں کام کیا۔ رجب بٹ نے ہم ٹی وی برائیڈل کلچر ویک میں بطور ماڈل کام کیا۔
رجب بٹ قد
رجب بٹ کا قد 5 فٹ، 8 انچ ہے اور باڈی بلنڈگ بھی کرتے ہیں۔ اس کا خوبصورت لگنا بھی اس کی کامیابی کا ایک بڑا حصہ ہے۔
رجب بٹ وزن
رجب بٹ کا وزن 70 کلو گرام ہے۔ رجب بٹ کی کھانے پینے کی بری عادات کے باوجود وہ اپنے وزن کو کنٹرول کر رہے ہیں اور ورزش کے ذریعے اپنے جسم کوخوبصورت بنا رہے ہیں۔
رجب بٹ کے دوست
رجب بٹ کے دوست رجب بٹ فیملی ویلاگ کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے دوستوں میں رحمان ڈوگر، جہانگیر، شہباز شامل ہیں۔ وہ رجب فیملی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رجب بٹ کی شادی
رجب بٹ کی ایمن کے ساتھ 2023 میں منگنی ہوئی۔ رجب بٹ کی شادی 11 دسمبر 2024 کو ہوئی۔ رجب بٹ اور ایمن کی شادی پاکستان کی بڑی شادیوں میں سے ایک تھی۔ سوشل میڈیا اور میڈیا کی نامور شخصیات نے شادی میں شرکت کی اور مہنگے تحائف دیے۔ تقریب کو فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا جس میں جشن کی دستاویزی ویڈیوز اور تصاویر بھی شامل تھیں۔ رجب بٹ کی شادی مختلف وجوہات کی بنا پر متنازع رہی اور پیسے اور گلیمر کے زیادہ استعمال کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی۔
رجب بٹ بیوی
رجب بٹ کی اہلیہ کا نام ایمن ہے۔ رجب بٹ کے ساتھ اس کی منگنی اس وقت ہوئی جب رجب بٹ مقبول یوٹیوبر نہیں تھے۔ ایمن ایک سادہ گھریلو لڑکی ہے۔ ابتدائی طور پر وہ وی لاگز میں نظر آئیں لیکن بعد میں رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے اپنی بیوی کو وی لاگز میں دکھانے سے گریز کیا۔ رجب بٹ کی بیوی ایمن ایک خوبصورت سادہ گھریلو لڑکی ہے۔
رجب بٹ کی دولت
رجب بٹ کی مجموعی دولت کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں لیکن یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ رجب بٹ کے اثاثے کروڑوں میں ہیں۔ ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ یوٹیوب چینل رجب فیملی سے ہے، یوٹیوب ویوز اور بامعاوضہ برانڈ تعاون کے ذریعے۔ یوٹیوب پر ان کے ویوز میں روز بروز اضافہ ہوتا ہے اور ایک بلین سے زیادہ ویوز تک پہنچ چکے ہیں۔ مزید وہ ٹک ٹاک کے ذریعے لاکھوں کمانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ رجب بٹ کے مطابق اس نے ٹک ٹاک لائیو سے اپنی آمدنی عطیہ کر دیتے ہیں۔ رجب بٹ کی مجموعی مالیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ اس کی آمدن میں سامعین کی میں اضافہ، تحائف اور پروموشنز سے بھی اچھی خاصی انکم ہوتی ہے۔
رجب بٹ کی ماہانہ آمدنی
رجب
بٹ کی ماہانہ آمدنی یوٹیوب ویوز، ٹک ٹاک لائیو اور ادا شدہ پروموشنز پر
منحصر ہے۔ چونکہ رجب بٹ کی زیادہ تر آمدن ڈالرز میں ہے اس لیے یہ اندازہ
لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی روپے میں ان کی آمدنی لاکھوں میں ہے۔ انہوں
نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹک ٹاک سے ہونے والی ان کی آمدنی فلاحی کاموں
میں استعمال ہوتی ہے۔
رجب بٹ اور تنازعات؟
رجب
بٹ نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں لیکن اس کے علاوہ انہیں اپنے کیرئیر میں
اپنے بے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔
رجب بٹ کی شادی کا تنازع
رجب
بٹ نوجوان نسل میں بہت مقبول ہیں۔ انہیں اپنی شادی پردکھاوے ، پیسے کی
نمائش کا الزام ہے جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید بھی ہوئی۔
رجب بٹ کیسز
رجب
بٹ کو پچھلے چند مہینوں کے دوران مختلف کیسز کا سامنا کرنا پڑا جن میں شیر
کو گھر میں رکھنا، اور دوسرے ٹک ٹاکرز سے جھگڑا کرنا بھی شامل ہیں۔
حال ہی میں رجب بٹ نے اپنے وہ لاگ میں کچھ متنازعہ ریمارکس دیئے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ور انہیں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انکے خلاف سنگین نوعیت کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔
رجب بٹ گرفتار
رجب
بٹ کو دسمبر 2024 میں ان کی شادی پر ایک بندوق اور شیر تحفے میں دیا گیا
تھا، اس سلسلے میں ان کے خلاف 15 دسمبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور
اسی دن انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر
دیا گیا اور عدالت میں مزید مقدمہ چلایا گیا جہاں سے انہیں سزا بھی ہوئی۔
رجب بٹ اور مسیحی برادری
رجب
بٹ کے وی لاگز اور متنازعہ تبصرے۔ رجب بٹ اور اس کے دوستوں کو ان کے رجب
فیملی وی لاگز میں کچھ نامناسب الفاظ پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جس نے
عیسائئ برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور اس کے خلاف احتجاج کو جنم
دیا۔ اس طرح کے تبصروں پر رجب بٹ اور دوستوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
صورتحال کو سنبھالنے کے لیے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے دوست نے مسیحی برادری
سے عوامی طور پر معافی مانگی ہے۔
0 Comments