شاہ رخ خان، جنہیں بالی وڈ میں "رومانس کا بادشاہ" کہا جاتا ہےان کی اپنی بیوی گوری خان کے ساتھ محبت حقیقی زندگی کی محبت کی کہانی ہے جو ان کی
فلموں کی طرح فلمی لگتی ہے ہے۔ شاہ رخ کی گوری خان سے پہلی ملاقات 1984 میں دہلی میں ایک پارٹی میں ہوئی تھی- شاہ رخ 18 سال کے
تھے، گوری 14 سال کی تھیں۔ گوری خان پارٹی میں ڈانس کر رہی تھی اور شاہ رخ خان کو پہلی نظر میں ہی گوری خان پسند آ گئی تھی۔ شاہ رخ خان
نے شرماتے ہوئے گوری خان کو اپنے ساتھ ڈانس کرنے کی فرمائش کی اور اس طرح ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی ۔ جلد ہی انہوں نے ڈیٹنگ
شروع کردی، حالانکہ یہ سب کچھ بھارتی معاشرے میں آسان نہیں تھا۔ شاہ رخ مسلمان تھے جبکہ گوری ایک ہندو خاندان سے تھیں اور روایتی
طورپر انہیں معاشرے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گوری کے گھر والوں نے شاہ رخ کے پروپوزل کو انکار کر دیا گوری ان سب حالات سے
مایوس ہو کر ممبئی چل گئی۔ شاہ رخ جذباتی طور پر ٹو ٹ گئے لیکن وہ گوری کو لے کر پر عظم تھے پھر ایک دن شاہ رخ اپنی جیب میں چند سو روپے کے
ساتھ گوری کے پیچھے ممبئی پہنچ گئے اور، ممبئی کی سڑکوں اور ساحلوں پر گوری کوتب تک تلاش کرتے رہے جب تک کہ وہ اسے مل نہ گئی۔اس
بارشاہ رخ نے سماج سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا اور گوری سے اپنے بندھن پر مہر ثبت کردی۔اور پھر چھ سال کی محبت، اور جنگ کے بعد 25 اکتوبر
سنہ 1991 کوانہوں نے گوری سے شادی کر لی۔ شاہ رخ اس وقت کچھ بھی نہیں تھے اور اپنے کیئریر کا آغاز کرنے والے تھے اور ابھی کسی کو بھی
نہیں پتہ تھا آنے والے سالوں میں وہ سپر اسٹار بن جائیں گے ۔ ابتدائی سالوں میں انکو کافی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا- انہوں نے اپنا ہنی مون بھی
دارجلنگ میں منایا۔ وقت گذرتا رہا اور شاہ رخ خان کا کیئریر آگے بڑھتا رہا اور پے در پے کامیاب فلموں نے بالی وڈ میں شاہ رخ کی ساکھ کو مظبوط کیا
اور گوری ایک چٹان کی طرح ہر حال میں شاہ رخ کے ساتھ کھڑی رہیں۔ جس نے ان کی شہرت میں اضافے کے ذریعے ان کا ساتھ دیا ۔ ان کے
تین بچے ہیں—آریان، سوہانا، اور ابرام — اور تین دہائیوں سے زیادہ ایک ساتھ رہنے کے بعد، ان کی کہانی اب بھی ایک بالی ووڈ اسکرپٹ کی
طرح محسوس ہوتی ہے۔ سپر سٹار ہونے کے باجود شاہ رخ کا آج تک کوئی سکینڈل سا منے نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے کسی فلم میں بیہود سین فلمبند
کروائے ۔ ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے کہا کہ اگر کبھی گوری اور ان کے کریئر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی بات آئی تو وہ فلمیں چھوڑ دیں
گے۔ انکی زندگی کی کہانی یہ بھی بتاتی ہے کہ چاہے مذہب کوئی بھی ہو اگر مخلص اور سچی محبت ہو تو انسان کامیاب زندگی گذار سکتا ہے۔
0 Comments