آجکل کثرت سے دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ٹی وی پروگرام یا پوڈ کاسٹ کووائرل کرنے کے لئے بیہودگی کا سہارا لیتے ہیں ایسے ہی آجکل سوشل میڈیا پر ایک کپ وائرل ہے جس میں ایک دینی ہروگرام کے دوران خواتین کی موجودگی میں ایک کالر اپنی شادی اور ابتدائی دنوں کے ناصرف خوشگوار لمحات کا زکربڑے بیہودہ انداز میں کرتا ہے بلکہ کھل کر کہتا ہے کہ اس نے روزے کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کئے۔ بڑی آسانی سے محسوس ہو رہا تھا کہ کالر کا مقصد صرف مزاق ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انتظامیہ اسی وقت کال بند کر دیتی مگر ٹی وی انتظامیہ نے نہ صرف پوری کال چلائی بلکہ مولوی صاحب نے اس کا تسلی سے جواب بھی دیا۔ نیشنل ٹی وی چینل اور مذہبی محافل کا کچھ احترام ہونا ضروری ہے ۔ اسے واقعات اور عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور ٹی وی انتظامیہ کو بھی احتیاط کرنی چاہیے۔
0 Comments