Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

زیبا شہناز مزاق رات میں

 


مزاق رات دنیا ٹی وی کا مشہور ترین مزاحیہ پروگرام ہے جس کی مقبولیت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور دوسرے ملکوں میں بھی ہے۔ حال ہی میں ایک کلپ نظر سے گذرا جس میں سینیئر اداکارہ زیبا شہناز نے کامیڈین فیصل رامے کو تذلیل آمیز جملوں سے زچ کرنے کی کوشش کی۔

انسان کی عزت اسکے الفاظ سے ہوتی ہے اور اکثر ہم ایسے الفاظ بول جاتے ہیں جو ہماری ساری عمر کی عزت کا اور نیک نامی کا ستیا ناس کر دیتے ہیں۔ میں زیبا شہناز کا بچپن سے فین ہوں اورانکی بہت عزت کرتا ہوں مگر حال ہی میں دنیا ٹی وی کے پروگرام مزاق رات میں زیبا شہناز نے مزاق کے نام پر جس طرح ایک جونیئر آرٹسٹ فیصل رامے کے ساتھ گفتگو کی اور مزاق اڑایا  وہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ اگر آپ کلپ دیکھیں تو آپ کو زیبا شہناز کے لہجے اور چہرے سے تذلیل اور حقارت ضرور محسوس ہوگی۔ مزاق جگت اور تذلیل میں فرق ضرور ہونا چاہیے۔

فیصل رامے اگرچہ ایک جونیئر آرٹسٹ ہے اور کچھ عرصے سے ہی ٹی وی پر آئے ہیں مگر انہوں نے خاموشی سے ہنس کر زیبا شہناز کی تمام باتوں کو ہضم کیا اور ایک بھی جواب نہیں دیا اور ثابت کر دیا کہ انسان سینیر اپنے کردار اور اخلاق سے بنتا ہے۔

پروگرام کے اینکر پرسن عمران شریف نے بھی اس معاملے میں کوئی کوشش نہیں کی کہ وہ ٹاپک چینج کریں یا زیبا شہناز کو ٹوکیں مگر میرا خیال ہے کہ وہ بھی محسوس کر رہے تھے کہ یہ سب ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔   بحثیت انیکر پرسن انکو بھی چاہیئے کہ معاملات کو مناسب انداز میں کنٹرول کیا کریں۔ کیونکہ مذاق اپنی جگہ پر کسی کی عزت نفس پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔


Courtesy Mazaaq Raat

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments