Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

مجھے کچھ اس طریقے سے بھی وہ ممتاز کرتا ہے | امن شہزادی کی غزلیں

 

امن شہزادی کی شاعری

مجھے کچھ اس طریقے سے بھی

 وہ ممتاز کرتا ہے

سبھی لوگوں میں بس مجھ کو نظر انداز کرتا ہے


ہمارا دل ابھی ناواقفِ آدابِ محفل ہے

جہاں خاموش رہنا ہو وہاں آواز کرتا ہے


فضا میں اڑنے والے دیکھتے ہیں اُس کو حسرت سے 

وہ قدموں کے برابر آ کے جب پرواز کرتا ہے


امن شہزادی

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments