Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان

Gem ayub khan pic

 

فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان پاکستان کی تاریخ کے ایک ا کردار ہیں۔ وہ 14 مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے اور 19 اپریل 1974ء کو ان کا انتقال ہوا۔ ایوب خان نے برطانوی انڈین آرمی میں شمولیت اختیار کی اور دوسری جنگ عظیم میں خدمات انجام دیں۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستانی فوج میں شامل ہوئے اور جلد ہی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو گئے۔ 1951ء میں وہ پاکستان کے پہلے مقامی کمانڈر انچیف بنے۔

1958ء میں ایوب خان نے اس وقت کے صدر اسکندر مرزا کے ساتھ مل کر ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے مرزا کو معزول کر کے خود صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایوب خان کا دور حکومت تقریباً 11 سال تک جاری رہا۔ اس دوران انہوں نے ملک میں کئی اہم اصلاحات نافذ کیں جن میں زرعی اصلاحات اور صنعتی ترقی شامل ہیں۔ انکے دور میں گروتھ ریٹ 8.51 فیصد تھا جو پاکستان کی تاریخ میں دوبارہ نظر نہیں ایا۔ ان کے دور میں پاکستان میں 7 بڑے ڈیم بنے اور تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم بھی ان کے دور میں بنا۔ ان کے دور میں پاکستان نے اقتصادی ترقی کی اور بین الاقوامی سطح پر اس کا وقار بڑھا۔ خارجی معاملات میں بھی پاکستان کے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مراسم پیدا پوئے۔

 1965ء کی پاک بھارت جنگ ان کے دور حکومت کا اہم کارنامہ تھا جس میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو کئی محازوں پر شکست دی ۔ جنگ کے بعد ملک میں سیاسی بے چینی بڑھی اور بالآخر 1969ء میں ایوب خان کو اقتدار سے دستبردار ہونا پڑا۔

ایوب خان کی شخصیت اور ان کا دور حکومت آج بھی مورخین اور عوام کے درمیان بحث کا موضوع ہے۔ کچھ لوگ انہیں ایک ترقی پسند رہنما کے طور پر یاد کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جبکہ دوسرے انہیں ایک آمر کے طور پر انکا ذکر کرتے ہیں۔ ان کی سوانح عمری "فرینڈز ناٹ ماسٹرز" ان کے خیالات اور دور حکومت پر روشنی ڈالتی ہے۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments