Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

خان اکیڈمی، مشن اور تاریخ

 پہلی بار جب میں نے خان اکیڈمی کا نام اپنے دوست سے سنا تو میرے دماغ میں جو پہلا خیال آیا وہ یہ تھا کہ ہمارے کسی  دوست نے نوکری نہ ملنے کی وجہ سے اپنے گھر کے کسی کمرے میں کوئی اکیڈمی بنا لی ہے۔   نام ذرا بھی کمرشل اور دل کو نہ لگا۔ میرا تذبب دیکھتے ہوئے میرے دوست نے مزید میری معلومات میں اضافہ کیا کہ بھائی یہ اکیڈمی سلمان خان نے بنائی ہے۔ اسکی مسکراہٹ سے میں سمجھا کہ شائید بالی وڈ سٹار سلمان خان نے کوئی اکیڈمی قائم کی ہے  پر جب اسکے بارے میں تفصیل پتہ چلی تو بے اختیار اٹھ کر سلیوٹ کرنے کو دل کیا۔ کہ کیسے  سلمان خان کی خان اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے  لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور اس اکیڈمی کو کروڑوں روپے کے اعزازت بھی ملے ہیں۔

چلیں اگر آپ سال خان یونی سلمان خان اور خان اکیڈمی کو نہیں جانتے تو آپ کو ان سے ملواتے ہیں۔

خان اکیڈمی: تاریخ، بانی اور خدمات

خان اکیڈمی ایک غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس کی بنیاد سلمان خان نے 2008 میں رکھی تھی۔

بانی:

سلمان امین خان، جو "سال خان" کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، ایک امریکی معلم اور کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کی پیدائش 11 اکتوبر 1976 کو نیو اورلینز، لوزیانا میں ہوئی۔ انکے والد فخرالدین امین بنگلادیشی نژاد امریکی  ڈاکٹر ہیں جبکہ انکی والدہ مسعودہ خان انڈین ہیں۔ سلمان خان  نے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) سے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اور ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کیا۔

سال خان نے 2004 میں اپنی ایک کزن جو نیو اورلینز امریکہ میں رہتی تھی  کو ریاضی میں مدد کرنا شروع کی جو یونٹ کنورژن میں مشکلات کا شکار تھی۔ سال خان بوسٹن میں مقیم تھے اور ان کی کزن نیو اورلینز میں، اس لیے انہوں نے فون اور یاہو ڈوڈل کے ذریعے اپنی کزن کو پڑھانا شروع کیا جس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے۔ جب ان کی کزن کی ریاضی میں بہتری آئی تو خاندان کے دیگر افراد نے بھی ان سے پڑھائی میں مدد کی درخواست کی۔ جب ان سے رابطہ کرنے والے طلباء کی تعداد بڑھنے لگی تو سال خان نے 2006 میں یوٹیوب پر تعلیمی ویڈیوز ریکارڈ کرنا اور اپ لوڈ کرنا شروع کر دی تاکہ جس کو ضرورت ہو وہاں سے لیکچر دیکھ لے۔ ان ویڈیوز کو جلد ہی بہت زیادہ مقبولیت ملنے لگی اور ہزاروں لوگ ان ویڈیوز سے فائدہ اٹھانے لگے۔

خان اکیڈمی کی تاریخ:

جب یوٹیوب پر سال خان کی تعلیمی ویڈیوز کی  مقبولیت برھنے لگی تو سال خان نے فیصلہ کیا کہ ایسا غیر منافع بخش ادارہ بنایا جائے جو دنیا بھر کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم فراہن کرے۔ سلمان خان نے 2008 میں خان اکیڈمی کو ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر باضابطہ طور پر قائم کیا۔ 2009 کے آخر میں انہوں نے اپنی  نوکری چھوڑ دی اور مکمل وقت خان اکیڈمی کے لیے وقف کر دیا۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی بچت سے گزارا کیا۔ خان اکیڈمی کے معیار اور اسکے مشن کوامریکہ اور دنیا میں سراہا گیا اور انہیں مالی عطیات ملنا شروع ہو گئے۔

 سال 2010 میں، گوگل نے نئے کورسز بنانے اور دیگر زبانوں میں مواد کا ترجمہ کرنے کے لیے $2 ملین کا عطیہ دیا۔ 2013 میں، میکسیکو میں لوئس الکازر فاؤنڈیشن سے کارلوس سلم نے ویڈیوز کے ہسپانوی ورژن بنانے کے لیے عطیہ کیا۔ 2015 میں، AT&T نے خان اکیڈمی کو ایپس کے ذریعے قابل رسائی مواد کے موبائل ورژنز کے لیے $2.25 ملین کا عطیہ دیا۔ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خان اکیڈمی کو $1.5 ملین کا عطیہ دیا ہے۔ ایلون مسک نے خان اکیڈمی کو 5  ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔

خان نے شانتنو سنہا کو بطور صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ انہوں نے بین کیمنز اور جیسن روزوف جیسے سافٹ ویئر ڈویلپرز اور ڈیزائنرز کو بھی بھرتی کیا تاکہ پلیٹ فارم کو مزید ترقی دی جا سکے۔

خان اکیڈمی کی خدمات:

خان اکیڈمی مختلف مضامین میں مفت تعلیمی مواد فراہم کرتی ہے، جن میں ریاضی، سائنس، معاشیات، تاریخ، آرٹ اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے مواد میں ہزاروں مختصر ویڈیوز، مرحلہ وار مشقیں اور فوری پیشرفت کی معلومات شامل ہیں۔ یہ پلیٹ فارم سیکھنے کو پرکشش بنانے کے لیے پوائنٹس اور بیجز کا نظام بھی رکھتا ہے۔

خان اکیڈمی کی اہم خدمات میں شامل ہیں:

مفت تعلیمی ویڈیوز: مختلف مضامین پر ہزاروں مختصر اور جامع ویڈیوز جو کسی بھی وقت دیکھی جا سکتی ہیں۔
مشقیں اور اسائنمنٹس: تصورات کو مضبوط کرنے کے لیے انٹرایکٹو مشقیں اور اسائنمنٹس۔
پیشرفت کا جائزہ: طلباء اور اساتذہ دونوں کے لیے پیشرفت کو ٹریک کرنے کے ٹولز۔
مختلف زبانوں میں مواد: انگریزی کے علاوہ کئی دیگر اہم زبانوں میں بھی مواد کی دستیابی۔
اساتذہ کے لیے وسائل: اساتذہ کے لیے طلباء کی پیشرفت کو جانچنے اور ان کے لیے مواد تفویض کرنے کے ٹولز۔
خان اکیڈمی کڈز: 2 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ایک مفت ایپ جو بنیادی ریاضی اور لسانی مہارتیں سکھاتی ہے۔
خان میگو: ایک AI سے چلنے والا ذاتی ٹیوٹر اور تدریسی معاون جو طلباء کو سیکھنے اور اساتذہ کو پڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

 

خان اکیڈمی نے دنیا بھر میں لاکھوں طلباء اور اساتذہ کو مفت اور معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کی ہے۔ یہ ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے جو روایتی کلاس روم کی تعلیم کو مکمل کرتا ہے اور ہر کسی کے لیے سیکھنے کے مواقع کو وسیع کرتا ہے۔ سلمان خان کی دور اندیشی اور لگن نے تعلیم کے شعبے میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔

 آج "سلمان خان" کے خان اکیڈمی سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد دنیا بھر میں تقریباً 150 ملین (15 کروڑ) افراد تک پہنچ چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ رضاکار نوجوانوں کی ایک ٹیم نے اس کی ویڈیوز کو کئی زبانوں میں ترجمہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

خان کی شادی ڈاکٹر عمائمہ ماروی سے ہوئی ہے۔ یہ جوڑا ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتا ہے

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments