Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انسٹا گرام لو سٹوری

instagram love

سوشل میڈیا کی آمد کے ساتھ ہی  جہاں رابطوں میں آسانی پیدا ہوئی ہے وہیں  دوسرے براعظموں میں رہنے والے  جوڑوں کے درمیان محبت اور عشق کی داستانیں بھی عام دیکھنے کو مل رہی ہیں۔  مجھے آج تک عورت کی سمجھ نہیں آئی کہ وہ کیا چاہتی ہے کیونکہ اکثر خوبصورت عورت  ایک عام سے مرد پر محبت فدا کر دیتی ہے۔ جس پر یقین کرنا لوگوں کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔

 ان کی محبت کی کہانی انسٹاگرام پر شروع ہوئی، جہاں ایک سادہ سا  "ہائے" کو میسج ایک  لازوال  محبت میں بدل گیا ۔

 ایک امریکی خاتون اپنی  محبت سے ملنے اور شادی  کے لیے ہزاروں میل کا سفر طے کر  کے بھارت پہنچ گئی - ایک شخص  جوبھارت کے آندھرا پردیش کے ایک دور دراز گاؤں میں رہتا ہے۔

 جیکلن فاریرو، ایک فوٹوگرافر، چندن کے انسٹاگرام پروفائل پر آنے کے بعد اس کی محبت میں گرفتار ہوگئیں اور اس کی سادگی پر فدا ہو گئی۔۔

 ان کی محبت کی کہانی ایک سادہ 'ہائے' سے شروع ہوئی تھی۔ جو گفتگو سے شروع ہوتے ہوئے محبت میں بدل گئی ۔ اگلے 14 مہینوں میں، انہوں نے ایک دوسرے سے بات کی اور انکے  درمیان  پیار کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ جوڑا اب شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 ایک  انسٹاگرام پوسٹ میں، محترمہ  نے لکھا، "14 مہینے ایک ساتھ رہنے کے بعد زندگی کے  ایک  نئے باب کے لیے تیار ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ وہ چندن سے نو سال بڑی ہیں مگر عمر کا یہ فرق انکی محبت پر قطعی طور پر اثر انداز نیں ہوا۔ لوگوں کے ردعمل پر بات کرتے ہوئے جیکولین نے کہا کہ لوگ کا رسپانس مختلف رہا۔ کچھ لوگوں نے بہت حمایت کی ور کچھ  لوگوں نے تنقید بھی کی۔ 

 جیکولین اور چندن کے مطابق  انکے آگے ڈھیروں مشکلات  تھیں، لیکن خدا معجزانہ طور پر انکے کئے دروازے کھول رہا ہے اور راستے کے ہر قدم پر ہمارے لیے آسانی پیدا کر رہا ہے۔ اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور اکٹھے ہو جائیں گے۔


You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments