ایک روپا ایک روپا، چڑیا گھر۔ کوڈو ، مس روزی یقینی طور پر یہ الفاظ اور کردار آپ کی ماضی کی یادوں میں موجود ہونگے۔
خواہش 1993 کی ایک لاہور ٹی وی اسٹیشن کی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن سیریز ہے جسے اصغر ندیم سید نے تحریر کیا تھا اور اسے راشد ڈار نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ معاشرے کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقوں کے لوگوں کی جدوجہد اور تعلقات کو پیش کرتی ہے۔ ڈرامے کی کہانی ایک ٹرک ڈرائیور خوشی محمد اور چڑیا گھر میں کام کرنے والے رلیا اور ایک خوبصورت امیر بیوہ نفیسہ بیگم (رانی بیگم) کے درمیان گھومتی ہے۔
نفیسہ بیگم ایک خوبصورت امیر بیوہ ہے جو کہ تنہائی کا شکار ہے اور اپنی زندگی سے نا خوش ہے۔ اور اکثر بیمار رہتی ہے۔ دل محمد (عظم الحق) خوشی محمد کا بیٹا ہوتا ہے اور ایک کلینک پر ڈسپنسر ہوتا ہے۔ دل محمد اکثر نفسیہ بیگم کو دوا دینے یا انجکشن لگانے اسکے گھر آتا ہے۔ نفیسہ بیگم نوجوان اور خوبرو دل محمد کو پسند کرنے لگتی ہے ۔ دل محمد بھی نفیسہ بیگم کی امارت اور خوبصورتی سے متاثر ہو جات ہے اور پھرانکی محبت شادی میں بدل جاتی ہے۔ جو کہ کچھ عرصے کے بعد مسائل کا شکار ہو جاتی یے۔
دوسری طرف ٹرک ڈرائیور خوشی محمد عابدعلی ہے جو جوان بچوں کا سخت گیر باپ ہے ۔ اور متوسط طبقے کے مسائل سے ؒلڑ رہا ہے جس میں بچوں کے رشتے اور معاشی معاملات ہیں۔اور پھر وہ ایک کوڑا چننے والی سے شادی کرکے اپنے گھر لے آتا ہے۔ اور اسکی بیٹی رضیہ اس شادی سے خوش نہیں ہوتی۔ محلے کے ایک لڑکے سے اسکا افیئر شروع ہو جاتا ہے اور خوشی محمد اس لڑکے کو قتل کرکے جیل پہنچ جاتا ہے۔
ڈرامے کا تیسرا کردار میلوں میں چڑیا گھر لگانے والے رلیا کا ہے ۔ یہ کردار سہیل اصغر نے ادا کیا اور اس کردار میں جان ڈال دی۔ سہیل اصغر اپنے کمشدہ بیٹے کو تلاش کررہا ہوتا ہے۔ ڈرامے میں کوڈو مرحوم نے پہلی بار کام کیا اور اس کے بعد وہ ایک ٹی وی سٹار بن گئے۔ کوڈو اور مس روزی جو کہ حنا شاہین نے ادا کیا تھا۔ اس وقت کے مشہور ترین کرداروں میں سے ایک تھے۔
ڈرامے کہ کہانی اور پروڈکشن اتنی معیاری ہے کہ آپ ایک بار ڈرامہ دکھنا شروع کریں گے تو تب تک دیکھتے رہیں گے جب تک کہ ختم نہیں ہو جتا۔ ڈرامے کے تینوں مین کردار کہیں نہ کہیں آپس میں جڑے ہوتے ہیں۔ اور ڈرامہ آخر تک ناظرین کو اپنے حصار میں جکڑے رکھتا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ
رانی بیگم بطور نفیسہ بیگم
عابد علی بطور خوشی محمد
سیمی راحیل بطور بسنت
ندا ممتاز بطور بدرے
سہیل اصغر بطور رولیہ
نگہت بٹ بطور چراغ بی بی
نعمان احمد شاہ بطور ایس پی نواز
عظیم الحق بطور دل محمد
نثار قادری بطور سکھیا
حنا شاہین بطور محترمہ روزی
خالد عثمان بطور خان
فردوس جمال بطور انور
عاصم بخاری صدیقی کے والد کے طور پر
بانو قدسیہ بطور صابرہ
خالد معین بٹ بطور صدیق
جاوید کوڈو بطور کوڈو
ارم حسن بطور عاشی
سونیا خان بطور رضیہ
مہران قوی بطور فرہاد
نجمہ بیگم بطور مسی۔
0 Comments