فوجی چاہے کسی بھی ملک کا ہو اسکے پیچھے بیوی بچے اور خاندان موجود ہوتا ہے ۔ پاکستان رینجرز نے گزشتہ روز بھارت سیکورٹی فورسز کے اہلکار پرنم کمار ساؤ کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتاری کی خبر سن کر یقینی طور پر ان کاخاندان پریشان ہے اور انہوں نے انڈین حکومت سے اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا تھا کہ بھارتی سیکورٹی فورس کا اہلکار پرنم کمار غلطی سے سرحد پار کر گیا اور اسے پاکستانی رینجرز نے گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے بعد اسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق کہ اس اہلکار کی رہائی کے لیے پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے ۔
پرنم کمار کی بیوی کے مطابق انکی روز فون پر بات ہوتی تھی اور بدھ والے دن اسے فون پر بتایا گیا کہ پرنم کمار کو پاکستانی فوج نے گرفتار کر لیا یے۔ اہلیہ کے مطابق پرنم کمار پچھلے مہینے چھٹی پر گھر آیا تھا اور چھٹی گزار کر 31 مارچ کو واپس گیا تھا ۔
0 Comments