Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ساس اور داماد کی عشق کہانی کا ڈراپ سین

Saas jamai love story
 

بھارت میں گھر سے بھاگنے والے ساس اور داماد کی کہانی کا ڈراپ سین۔ ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگنے والی ساس سپنا اپنے عاشق راہل کے ساتھ پولیس اسٹیشن پیش ہو گئی۔ 


جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے یہ حرکت کیوں کی تو انیتا نے بتایا کہ اسکا شوہر نشہ کرتا ہے اور اس پر تشدد بھی کرتا ہے۔ اور بیٹی بھی اسکے ساتھ بد تمیزی کرتی تھی ۔ اس لئے اس نے راہل کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اور راہل ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں ۔ اور جاتے ہوئے انہوں نے کوئی زیور یا نقدی چوری نہیں کیا ۔یہ سراسر الزام ہے اور اسی وجہ سے ہم خود تھانے میں پیش ہوئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ماں (سپنا) اپنی بیٹی (شیوانی) کی شادی سے چند روز قبل ہونے والے داماد (راہول کمار) کے ساتھ بھاگ گئی تھی، اور جب پولیس اس معاملے میں شامل ہوئی تو انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ ساتھ ہی نقدی اور زیورات چرانے کی تردید کر دی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق سپنا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے گھر سے بھاگنے اور اہلِ خانہ کو دھوکا دینے کی وجہ بتا دی۔


ان کا کہنا ہے کہ میرا شوہر شراب پیتا تھا، نشہ کر کے تشدد کرتا تھا، جبکہ بیٹی شیوانی بھی مجھ سے لڑائی کرتی تھی، جس کی وجہ سے میں نے یہ قدم اُٹھایا۔

سپنا کا کہنا ہے کہ اب کچھ بھی ہو جائے میں راہول کے ساتھ شادی کر کے اسی کے ساتھ زندگی گزاروں گی۔ 


واضح رہے کہ راہول کمار اور شیوانی کی شادی 16 اپریل کو مقرر تھی تاہم شادی سے 10 روز قبل 6 اپریل کو راہول اپنی منگیتر کی ماں سپنا کے ساتھ فرار ہو گیا تھا، جس سے دونوں خاندانوں کو صدمہ پہنچا ہے۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments