Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

کیا 16 اپریل کو پٹرول کی قیمتیں کم ہونے جا رہی ہیں؟

 

Oil Price in Pakistani Today

 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت ایک ماہ میں 8  فیصد تک گر چکی ہے۔ تو امید کی جا سکتی ہے کہ 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔

حکومت نے چند روز پہلے عوام کو بجلی کے بل میں  8  روپے یونٹ تک کی کمی کا اعلان کیا تھا اور حکومت کے مطابق مزید کمی کے لئے بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ بہت سالوں کے بعد  پاکستانی عوام کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوئی ہیں۔ حکومت سے درخواست ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیا کی قیمتوں  میں بھی کمی کی جانی چاہیے کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے اشیا کی تیاری کی لاگت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔


واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔

 

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments