Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ساس ہونے والے داماد کے ساتھ فرار

 

saas or damad ka ishq

 انیتا کماری علی گڑھ کے گاوں  مدرک میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ انیتا کے شوہر جیتیندر کمار کاروبار کے سلسلہ میں بنگلور میں رہتے تھے اور مہینوں بعد گھر آتے تھے۔ انیتا کی بیٹی شیوانی 18 سالی کی تھی۔ اور انیتا کی کم عمری میں شادی ہوئی تھی اس لئے وہ شیوانی کی ماں سے زیادہ بڑی بہن نظر آتی تھی۔  بھارت کے ماحول کے مطابق  انیتا نے اپنی بیٹی کے لئے رشتہ تلاش کرنا شروع کیا اور پھر اسے راہل کی شکل میں ایک اچھا داماد نظر آیا اور اس نے راہل کے ساتھ شیوانی کا رشتہ طے کر دیا۔ اور طے پایا کے شادی چند ماہ کے بعد ہوگی۔ اس دوران راہل کبھی کبھی انکے گاوں بھی آتا تھا اور کبھی کبھار فون پر بات بھی کرتا تھا۔  اسی دوران راہل کو انیتا اچھی لگنے لگی۔ انیتا کے تعلقات اپنے شوہر سے کچھ اچھے نہیں تھے اور پھر فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں۔ اسی دوران شیوانی کے باپ نے راہل کے گھر والوں کے ساتھ مل کر 16  اپریل 2025  کی تاریخ مقرر کی۔ وہ راہل اور انیتا کے تعلق کو دیکھ رہے تھے پر انکا خیال تھا کہ شائید ساس اور داماد کا احترام والا رشتہ ہے مگر انیتا اور راہل محبت میں بہت آگے نکل چکے تھے آخر کار انہوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا اور 6  اپریل کو راہل اپنی ہونے والی ساس کو لے کر فرار ہو گیا اور جاتے جاتے شادی کے لئے رکھے 3.5   لاکھ روپے اور پانچ لاکھ کے زیور بھی ساتھ لے گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ خبر علی گڑھ سے ہوتی ہوئی پورے بھارت اور دنیا میں پھیل گئی ۔

شیوانی بھارت کے شہر علی گڑھ کے ایک گاوں مدرک میں اپنی ماں انیتا کے ساتھ رہتی ہے اور اس کے والد جیتیندر کمار کاروبار کے سسلسلہ میں بنگلور میں رہتے ہیں۔ شیوانی  کی  منگنی راہل کے ساتھ ہوئی اور 16 اپریل 2025 کو انکی شادی  طے پا گئی۔ دعوت نامے چھاپے گئے اور رشتہ داروں کو بلایا گیا۔ پھر ایک موڑ آیا جس نے شیوانی اور اس کے پورے خاندان اور پورے بھارت کو دنگ کر دیا - اس کی ماں اپنے ہونے والے دولہے کے ساتھ بھاگ گئی۔

saas or damad adult story

شیوانی دلہن، جو اتر پردیش کے علی گڑھ کے مدرک پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں سے ہے، نے کہا کہ اس کی ماں، انیتا، نہ صرف اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بھاگ گئی بلکہ تمام نقدی  اور زیورات بھی ساتھ لے گئی۔ نقدی جو کہ 3.5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے - اور تمام زیورات جس کی مالیت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

شیوانی کے مطابق کچھ عرصے سے  راہول اور میری والدہ پچھلے تین چار مہینوں سے بہت زیادہ رابطے میں تھے اور گھنٹوں  فون پر بہت بات کرتے تھےلیکن میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کے انکے بیچ کوئی چکر چل رہا ہے ۔ راہل نے میری ماں کو جو کہ شادی شدہ ہے ورغلایا اور جاتے ہوئے تمام پیسے اور زیور بھی لے گئے ۔ دلبرداشتہ شیوانی نے کہا کہ اسے اب اپنی ماں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے  وہ صرف یہ چاہتی ہیں کہ اسکی رقم اور زیورات اسے واپس مل جائیں۔



شیوانی کے والد جتیندر کمار نے کہا کہ وہ بنگلور میں کاروبار چلاتے ہیں اور انہوں نے بتایا کے انہوں نے محسوس کیا تھا کہ انکی بیوی انیتا  اپنے ہونے والے داماد سے گھنٹوں بات کر رہی ہوتی تھی، لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کچھ غلط چل رہا ہے۔ کیونکہ شادی جلد ہی ہونے والی تھی۔



مجھے شک تھا لیکن کچھ نہیں کہا کیونکہ شادی قریب تھی۔ انیتا 6 اپریل کو اس شخص کے ساتھ چلی گئی اور ہمارے تمام نقدی اور زیورات لے گئی

جتیندر کمار نے تھانے میں  اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی  ہے۔پولیس نے انہیں بتایا ہے کہ وہ جلد ہی انیتا اور راہول کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
damad or saas ki kahani

جیتیندر کمار کے مطابق انہوں نے انیتا کو کئی بار فون کیا، لیکن اسکا  فون بندمل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی راہل سے فون پر بات ہوئی ہے مگر اس نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انیتا اس کے ساتھ ہے۔ لیکن پھر اس نے کہا کہ انیتا میرے ساتھ ہے اور ہمیں بھول جائیں۔ اسکے بعد فون بند ہو گئے۔

مدرک پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ لاپتہ افراد کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے، ہم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ضروری کارروائی کی جائے گی۔

You May Read This Also

Post a Comment

0 Comments